30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ۳:امام ابوجعفر طحاوی شرح معانی الآثار میں حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
احفوا الشوارب واعفوا اللحی ولا تشبھوا بالیھود [1]۔ |
مونچھیں خوب پست کرو اور داڑھیوں کو معافی دو۔یہودیوں کی سی صورت نہ بنو۔ |
حدیث ۴:امام احمد مسند،طبرانی کبیر،بیہقی شعب الایمان ضیاصحیح مختارہ ابونعیم حلیۃ الاولیاء میں حضرت ابوامامہ باہلی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
قصوا سبالکم ووفروا عثانینکم وخالفوا اھل الکتاب [2]۔ |
مونچھیں کترواؤ اور داڑھیوں کو کثرت دو۔یہودونصارٰی کا خلاف کرو۔ |
حدیث ۵:طبرانی کبیر میں حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی:رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اوفوا اللحی وقصوا الشوارب [3]۔ |
پوری کرو داڑھیاں اور تراشو مونچھیں۔ |
حدیث ۶:ابن حبان صحیح میں اور طبرانی اور بیہقی میمون بن مہران سے راوی۔حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما نے فرمایا:
|
ذکر رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم المجوس فقال انھم یوفرون سبالھم ویحلقون لحاھم فخالفوھم [4]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے مجوسیوں کا ذکر فرمایا وہ اپنی لبیں بڑھاتے اور داڑھیاں مونڈتے ہیں تم ان کا خلاف کرو۔ |
حدیث ۷:ابن عدی کامل۔بیہقی شعب الایمان میں حضرت عبداﷲ بن العاص رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
احفواالشوارب واعفوا اللحی [5]۔ |
مونچھیں خوب پست کرو اور داڑھیاں خوب بڑھاؤ۔ |
[1] شرح معانی الآثار کتاب الکراھیۃ باب حلق الشارب ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۲/ ۳۶۷
[2] مسند احمد بن حنبل عن ابی امامہ بیروت ۵/۲۶۵ وشعب الایمان حدیث ۶۴۰۵ بیروت ۵/ ۲۱۴
[3] المعجم الکبیر حدیث ۱۱۳۳۵ و ۱۱۷۲۴ المکتبہ الفیصلیۃ بیروت ۱۱/ ۱۵۲ و ۲۷۷
[4] السنن الکبرٰی کتاب الطہارۃ باب کیف الاخذ من الشارب دارصادر بیروت ۱/ ۱۵۱
[5] شعب الایمان حدیث ۶۴۳۰ ۵/ ۲۱۹ و الکامل لابن عدی ترجمہ حفص بن واقد بصری ۲/ ۷۹۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع