30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور ایك روایت مسلم وترمذی میں ہے:
|
ان رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم امر باحفاء الشوارب واعفا اللحی [1]۔ |
بے شك رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے حکم دیا مونچھیں خوب پست کرنے اور داڑھیاں معاف رکھنے کا۔ |
حدیث ۲:احمد مسند،مسلم صحیح،طحاوی آثار،ابن عدی کامل،طبرانی اوسط میں حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی، رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
جزوا الشوارب وارخوااللحی خالفوا المجوس [2]۔ |
مونچھیں کتراؤ اور داڑھیاں بڑھنے دوآتش پرستوں کا خلاف کرو۔ |
امام احمد کی روایت میں ہے:
|
قصوا الشوارب واعفوا اللحی [3]۔ |
مونچھیں ترشواؤ اور داڑھیاں بڑھاؤ۔ |
طبرانی کی روایت میں ہے:
|
وفرواللحی وخذوا من الشوارب [4]۔ |
کثیر کرو داڑھیاں اور مونچھوں میں سے لو۔ |
دوسری روایت میں زائد کیا۔
|
وانتفوا الابط وقصوا الاظافیر [5]۔ |
اور بغلوں کے بال اکھاڑو اور ناخن کاٹو۔ |
ابن عدی کی روایت ہے:
|
واعفوا الشوارب واعفوا اللحی [6]۔ |
مونچھیں خوب کٹاؤ اور داڑھیاں بڑھاؤ۔ |
[1] صحیح مسلم کتاب الطہارت باب خصال الفطرۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۲۹،جامع الترمذی ابواب الادب باب ماجاء فی اعفاء اللحیۃ امین کمپنی دہلی ۲/ ۱۰۰،سنن ابی داؤد کتاب الترجل باب فی اخذالشارب آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۲۲۱
[2] صحیح مسلم کتاب الطہارۃ باب خصال الفطرۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۲۹،مسند احمد بن حنبل عن ابی ہریرۃ المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۳۶۲
[3] مسند احمد بن حنبل عن ابی ہریرۃ المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۲۲۹
[4] المعجم الاوسط للطبرانی حدیث ۵۰۵۸ المکتبۃ المعارف ریاض ۶/ ۲۹
[5] کنز العمال بحوالہ طس عن ابی ہریرہ حدیث ۱۷۲۴۳ موسسۃ الرسالہ بیروت ۶/ ۶۵۶
[6] الکامل لابن عدی ترجمہ حفص بن واقد بصری دارالفکر بیروت ۲/ ۷۹۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع