30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آفتوں کے دقائق اور نو پیدا بدعتوں سے بارہ باتیں لوگوں نے ایجاد کی ہیں ازانجملہ داڑھی کم کرنی اور یہ مثلہ یعنی صورت بگاڑنی ہے اور ایك جماعت علماء سے مروی ہواکہ یہ قیامت کی نشانیوں سے ہے۔انتہی۔مدارج شریف میں ہے:
|
آوردہ اند کہ لحیہ امیر المومنین علی پر میکرد سینہ را وہمچنیں لحیہ امیر المومنین عمر وعثمان رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین ودرحلیہ حضرت غوث الثقلین محی الدین عبدالقادر جیلانی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نوشتہ اند کہ کان طویل اللحیۃ عریضہا [1]۔ |
منقول ہے کہ امیر المومنین علی کرم اﷲ وجہہ کی داڑھی مبارك ان کے سینہ اقدس کو ڈھانپ دیتی تھی یا ڈھانپے ہوئی تھی۔اور اسی طرح امیر المومنین عمر فاروق اور حضرت عثمان غنی رضی اﷲ تعالٰی عنہم کی مبارك داڑھیاں تھیں کہ بڑی اور گنجان ہونے کی وجہ سے ان کے سینوں کو ڈھانپ دیتی تھیں۔ اور حضرت غوث الثقلین محی الدین عبدالقادر جیلانی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حلیہ مبارك میں تحریر کیا گیا ہے کہ آپ کی ریش مبارك دراز اور چوڑی تھی صلی اﷲ تعالٰی علی ابیہ الکریم وعلیہ وبارك وسلم۔(ت) |
وجہ ثامن ___ آیت ۱۵،۱۶:قال تبارك شانہ فی البقرۃ وفی الانعام(اﷲ تعالٰی جس کی شان بابرکت ہے۔نے سورۃ بقرہ اور سورۃ انعام میں ارشاد فرمایا):
|
"وَّلَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّیۡطٰنِؕ اِنَّہٗ لَکُمْ عَدُوٌّ مُّبِیۡنٌ﴿۱۶۸﴾"[2] |
شیطان کے قدم پر قدم نہ رکھو بیشك شیطان وہ تمھارا دشمن ہے۔ |
آیت ۱۷:قال عزوعلا(اﷲ تعالٰی غالب اور بزرگ وبرتر ذات نے ارشاد فرمایا):
|
" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّیۡطٰنِ ؕ وَ مَنۡ یَّتَّبِعْ خُطُوٰتِ الشَّیۡطٰنِ فَاِنَّہٗ یَاۡمُرُ بِالْفَحْشَآءِ وَ الْمُنۡکَرِؕ"[3] |
اے ایمان والو! شیطان کے رستے پر نہ چلو اور جو شیطان کی راہ چلے تو وہ یہی بے حیائی اور بری بات کاحکم کرتاہے۔ |
آیت ۱۸:قال عزمن قائل(کہنے والوں پر جو غالب اور حاوی ہے اس نے ارشاد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع