دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

آیات میں رب جل وعلا نے ہمیں ملت ابراہیم علی ابنہ الکریم وعلیہ افضل الصلوٰۃ والتسلیم کی اتباع کا حکم دیا اور معاذاﷲ اس سے اعراض کو سخت حماقت اور سفاہت فرمایا اور ان کی رسم وراہ اختیار کرنے کی کمال ترغیب دی اور آخر میں فرمادیا کہ جو ہمارے حکم سے پھرے تواﷲ بے نیاز بے پرواہ ہے اور ہر حال میں اسی کے لئے حمد ہے۔

وجہ سادس ___ آیت ۱۳:قال تقدست اسماؤہ(اﷲ تعالٰی جس کے اسماء پاك ہیں،نے ارشاد فرمایا):

"اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ ہَدَی اللہُ فَبِہُدٰىہُمُ اقْتَدِہۡ ؕ"[1]

یہ انبیاء وہ ہیں جنھیں اﷲ عزوجل نے راہ دکھائی تو تو انھیں کی راہ کی پیروی کر۔

صدر کلام میں احمد ومسلم و ابوداؤد ونسائی وترمذی وابن ماجہ کی حدیث ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے گزری کہ حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

عشر من الفطرۃ قص الشارب واعفاء اللحیۃ[2] الحدیث۔

دس چیزیں شرائع قدیمہ مستمرہ انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام سے ہیں ازانجملہ لبیں تر شوانی اور داڑھی بڑھانی۔ الحدیث۔

مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا کہ داڑھی بڑھانی راہ قدیم حضرات رسل علیہم الصلوۃ والتسلیم ہے اور اﷲ عزوجل نے فرمایا کہ راہ انبیاء کی پیروی کرو۔یہاں سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ آیہ کریمہ " لَاتَاۡخُذْ بِلِحْیَتِیۡ "[3](میری داڑھی نہ پکڑو۔ت)میں لحیہ کا فقط ذکر ہی نہیں بلکہ داڑھی بڑھانے کی طرف اشارہ نکلتا ہے کہ ہارون علیہ الصلوٰۃ والسلام بھی انبیائے کرام بلکہ بالخصوص ان اٹھارہ رسولوں میں ہیں جن کا نام پاك اس رکوع میں بالتصریح ذکر فرماکر ان کی اقتداء کا حکم ہوا،

قال سبحانہ"وَ مِنۡ ذُرِّیَّتِہٖ دَاوٗدَ وَ سُلَیۡمٰنَ وَ اَیُّوۡبَ وَ یُوۡسُفَ وَ مُوۡسٰی وَ ہٰرُوۡنَ ؕ وَکَذٰلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیۡنَ ﴿ۙ۸۴"[4]۔

پاك پروردگار نے ارشادفرمایا اور ان کی اولاد میں سے داؤد، سلیمان،ایوب،یوسف،موسٰی اور ہارون علیہم السلام ہوئے ہیں یونہی نیکی کرنیوالوں کو بدلہ دیا کرتے ہیں(ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۶/ ۹۰

[2] سنن ابی داؤد کتاب الطہارۃ باب السواك من الفطرۃ آفتاب عالم پریس لاہور ۱/ ۸

[3] القرآن الکریم ۲۰/ ۹۴

[4] القرآن الکریم ۶/ ۸۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن