دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

وجہ خامس___ آیت ۸:قال عزمجدہ:

" اَوْحَیۡنَاۤ اِلَیۡکَ اَنِ اتَّبِعْ مِلَّۃَ اِبْرٰہِیۡمَ حَنِیۡفًا ؕ"[1]

میں نے تمھاری طرف وحی بھیجی کہ جناب ابراہیم علیہ السلام کے دین کو اپناؤ(یعنی دین ابراہیمی کی پیروی کرو)جو ہر قسم کے باطل سے الگ تھلگ رہنے والے تھے(ت)

آیت ۹:قال سبحانہ وتعالٰی:

" قُلْ بَلْ مِلَّۃَ اِبْرٰہٖمَ حَنِیۡفًاؕ"[2]

تم فرماؤ بلکہ ہم ابراہیم کا دین لیتے ہیں۔(ت)

آیت ۱۰:قال جلت الاؤہ(اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا کہ جس کی بڑی بڑی نعمتیں ہیں۔ت):

"وَمَنۡ یَّرْغَبُ عَنۡ مِّلَّۃِ اِبْرٰہٖمَ اِلَّا مَنۡ سَفِہَ نَفْسَہٗؕ"[3]

اور ملت ابراہیمی سے کون بے رخی کرسکتا ہے سوا اس کے جس کو اس کے نفس نے بیوقوف بناڈالا ہو۔(ت)

آیت ۱۱:قال توالت نعماءہ(اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا بندوں پر جس کے انعامات مسلسل اور لگاتار ہیں):

"قَدْ کَانَتْ لَکُمْ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ فِیۡۤ اِبْرٰہِیۡمَ وَ الَّذِیۡنَ مَعَہٗ ۚ"[4]

بے شك تمھارے لئے حضرت ابراہیم اور ان اہل ایمان حضرات کی زندگیوں میں جو ان کے ساتھی تھے۔بہترین اقتداء ہے۔(ت)

آیت ۱۲:قال جل ذکرہ(اﷲ تعالٰی جس کا ذکر بڑا ہے۔ارشاد فرمایا):

" لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیۡہِمْ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ لِّمَنۡ کَانَ یَرْجُوا اللہَ وَ الْیَوْمَ الْاٰخِرَؕ وَ مَنۡ یَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللہَ ہُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیۡدُ ٪﴿۶ "[5]

بے شك تمھارے لئے ان میں(یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے پیروکاروں میں)بہترین نمونہ ہے ہر اس شخص کے لئے جو اﷲ تعالٰی اور قیامت پریقین رکھتا ہو اور جو کوئی ہمارے حکم سے منہ پھیرے تو بیشك اﷲ تعالٰی ہی بے پرواہ اور لائق تعریف ہے۔(ت)

ہر ذی علم جانتاہے کہ داڑھی بڑھاناملت ابراہیمی کا مسئلہ شریعت ابراہیمی کا طریقہ ہے اور ان

 



[1] القرآن الکریم ۱۶/ ۱۲۳

[2] القرآن الکریم ۲/ ۱۳۵

[3] القرآن الکریم ۲/ ۱۳۰

[4] القرآن الکریم ۶۰/ ۴

[5] القرآن الکریم ۶۰/ ۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن