30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ۴:وہی فرماتے ہیں رضی اﷲ تعالٰی عنہ:
|
کان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ضخم الھامۃ عظیم اللحیۃ رواہ البیھقی [1]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا سرمبارك بزرگ اور ریش بڑی تھی(اسے امام بیہقی نے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۵:امیر المومنین عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
|
کان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ابیض اللون مشربا بحمرۃ ادعج العینین کث اللحیۃ [2]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا رنگ گورا،سرخی آمیز آنکھیں بڑی،خوب سیاہ داڑھی گھنی۔ |
حدیث ۶:انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا:
|
کان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم احسن الناس قواما واحسن الناس وجھا واطیب الناس ریحا والین الناس کفا و کانت لہ جمۃ الی شحمۃ اذنیہ وکانت لحیتہ قد ملأت من ھھنا الی ھھنا وامرید یہ علی عارضیہ [3]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے جسم پاك کی بناوٹ تمام جہان سے بہتر چہرہ تمام عالم سے خوب تر مہك سارے زمانے سے خوشبو تر،ہتھیلیاں اپنے رخساروں سے نرم تر، بال کانوں کی لو تک،پھر اپنے رخساروں پر اشارہ کرکے بتایا کہ) ریش مبارك یہاں سے یہاں تك بھری ہوئی تھی۔ |
حدیث ۷:وہی فرماتے ہیں رضی اﷲ تعالٰی عنہ:
|
کان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ایبض الوجہ کث اللحیۃ احمرالاماقی اھدب الاشفار،رواہا جمیعا ابن [4]عساکر الکل مختصرًا۔ |
رسول ا ﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا منہ گورا،داڑھی گھنی، آنکھوں کے سرخی،پلکیں دراز،(ان سب کو ابن عساکر نے مختصر طور پر روایت کیا ہے۔ت) |
[1] دلائل النبوۃ للبیھقی باب صفۃ راس رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱/ ۲۱۶
[2] تہذیب تاریخ ابن عساکر باب صفۃ خلقہ ومعرفۃ خلقہ الخ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۳۱۸
[3] تہذیب تاریخ ابن عساکر باب صفۃ خلقہ ومعرفۃ خلقہ الخ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۳۲۱
[4] تہذیب تاریخ ابن عساکر باب صفۃ خلقہ ومعرفۃ خلقہ الخ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۳۲۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع