30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ۱:جابر بن سمرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
|
کان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کثیر شعر اللحیۃ۔رواہ مسلم [1]وعنہ عند ابن عساکر [2]کثیر شعر الراس واللحیۃ۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی ریش مبارك میں بال کثیر وانبوہ تھے(اس کو مسلم نے روایت کیا ہے۔ابن عساکر کے نزدیك انہی جابر بن سمرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے سر اور داڑھی مبارك کے بال زیادہ تھے۔ت) |
حدیث ۲:ہندبن ابی ہالہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
|
کان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فخما مفخما یتلالؤ وجہہ تلالؤالقمر لیلۃ البدر ازھر اللون واسع الجبین کث اللحیۃ رواہ الترمذی[3] فی الشمائل والطبرانی فی الکبیر واللبیھقی فی الشعب و رواہ ایضا الرؤیانی والبیھقی فی الدلائل وابن عساکر فی التاریخ۔ |
حبیب صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عظمت والے نگاہوں میں عظیم دلوں میں معظم تھے چہرہ مبارك ماہ دوہفتہ کی طرح چمکتا جگمگاتی رنگ،کشادہ پیشانی گھنی داڑھی(اس کو امام ترمذی نے شمائل نبوی میں امام طبرانی نے معجم کبیر میں، امام بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا ہے۔نیز رؤیانی نے اور امام بیہقی نے شعب الایمان میں ابن عساکر نے تاریخ میں روایت کیا ہے۔ت) |
حدیث ۳:امیرالومنین مولٰی علی کرم اﷲ وجہہ فرماتے ہیں:
|
بابی وامی کان ربعۃ ابیض مشربا بحمرۃ کث اللحیۃ رواہ ابن عساکر [4]عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
میرے ماں باپ ان پر قربان،میانہ قد کے تھے،گورا رنگ جس میں سرخی جھلکتی،گھنی داڑھی،(ابن عساکر نے اس کو حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا ہے۔ت) |
[1] صحیح مسلم کتاب الفضائل باب اثبات خاتم النبوۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۲۵۶
[2] تہذیب تاریخ ابن عساکر باب صفۃ خلقہ ومعرفۃ خلقہ الخ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۳۲۲
[3] شمائل الترمذی جامع الترمذی باب ماجاء فی خلق رسول اﷲ امین کمپنی دہلی ص۲
[4] کنز العمال برمزکر"عن ابی ہریرہ حدیث ۱۸۵۶۰ موسسۃ الرسالہ بیروت ۷/ ۱۷۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع