30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
حدثنا سفین عن مسعر بن کدام عن قیس بن مسلم عن طارق بن شھاب عن عمر بن الخطاب رضی اﷲ تعالٰی عنہ انہ امر بقتل المحرم الزنبور ذکرہ الامام السیوطی فی الاتقان [1]" |
صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے ہمیں حدیث پہنچی کہ حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا ان دو کی پیروی کرو جو میرے جانشین ہونگے۔(ہم سے سفیان بن مسعر بن کدام نے بیان کیا انھوں نے قیس بن مسلم سے انھوں نے طارق بن شہاب سے روایت کی)اور ہمیں امیرالمومنین عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے حدیث پہنچی کہ انھوں نے احرام باندھے ہوئےکو قتل زنبور کا حکم دیا(امام سیوطی علیہ الرحمۃ نے اسے الاتقان فی علوم القرآن میں ذکر فرمایا۔ت) |
وجہ ثانی:اقول:وباﷲ التوفیق(میں اﷲ تعالٰی کی توفیق سے کہتاہوں۔ت)
آیت ۴:قال جل ذکرہ(اﷲ جل جلالہ نے فرمایا:)
|
" لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیۡ رَسُوۡلِ اللہِ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ لِّمَنۡ کَانَ یَرْجُوۡا اللہَ وَالْیَوْمَ الْاٰخِرَ وَذَکَرَ اللہَ کَثِیۡرًا ﴿ؕ۲۱﴾"[2] |
البتہ بیشك تمھارے لئے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے چال طریقہ میں ا چھی ریت ہے اس کے لئے جو ڈرتاہو اﷲ اور پچھلے دن سے اور بہت یاد کرے اﷲ کی۔ |
اس آیہ کریمہ میں مولٰی جل وعلا اپنے نبی کریم علیہ افضل الصلوٰۃ والتسلیم کے طریق وروش پر چلنے کی ہدایت فرماتا اور مسلمانوں کو یوں جوش دلاتا ہے کہ دیکھو ہماری یہ بات وہ مانے گاجس کے دل میں ہمارا خوف ہماری یاد ہم سے امید قیامت سے دہشت ہوگی اور موافق مخالف حتی کہ نصارٰی ویہود ومجوس و ہنودوتمام جہاں جانتا ہے کہ اس سرورجہاں وجہانیاں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی سنت دائمہ مستمرہ داڑھی رکھنی تھی جس پر تمام عمر مداومت فرمائی محافظت فرمائی تاکید فرمائی ہدایت فرمائی معاذ اﷲ کبھی تجویز خلاف نے گنجائش نہ پائی،ہم یہاں بعض احادیث جلیلہ کریمہ یاد کریں کہ ذکرحبیب نورعین وسرور جان و شادابی دل وسیرابی ایمان ہے صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع