دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

احمد وبخاری ومسلم وابوداؤد وترمذی ونسائی وابن ماجہ سب ائمہ اپنی مسند وصحاح میں حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی کہ انھوں نے فرمایا:

لعن اﷲ الواشمات والمستوشمات و المتنمصات و المتفلجات للحسن المغیرات لخلق اﷲ۔

اﷲ کی لعنت بدن گود نے والیوں اور گدوانے والیوں اور منہ کے بال نوچنے والیوں اور خوبصورتی کے لئے دانتوں میں کھڑکیاں بنانے والیوں اﷲ کی بنائی چیز بگاڑنے والیوں پر۔

یہ سن کر ایك بی بی خدمت مبارك میں حاضر ہوئیں اور عرض کی:میں نے سنا ہے آپ نے ایسی ایسی عورتوں پر لعنت فرمائی ____فرمایا:

مالی لا العن من لعن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وھو فی کتاب اﷲ۔

مجھے کیا ہوا کہ میں اس پر لعنت نہ کروں جس پر رسول اﷲ صل اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے لعنت فرمائی اور جس کا بیان قرآن عظیم میں ہے۔

ان بی بی نے کہا:میں نے قرآن اول سے آخر تك پڑھا اس میں کہیں اس کا ذکر نہ پایا__ فرمایا:

اِنْ کُنتِ قَراْتِیْہِ لَقَدْ وَجَدْتِیْہ اما قراتِ مااتکم الرسول فخذوہ وما نھکم عنہ فانتھوا۔

اگر تم نے قرآن پڑھا ہوتا یہ بیان اس میں ضرور پاتیں۔کیا تم نے یہ آیت نہ پڑھی کہ جو رسول تمھیں دے وہ لو اور جس سے منع فرمائے باز رہو۔

انھوں نے عرض کی:ہاں ____ فرمایا:فانہ قد نھی عنہ [1]تو بے شك نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ان حرکات سے منع فرمایا:

منکر دیکھے کہ اس کا خیال وہی ان بی بی کا خیال اور ہمارا جواب بعینہٖ حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ عنہ کا جواب ہے یانہیں۔یہ بی بی ام یعقوب اسدیہ ہیں کبارتابعین وثقات مصالحات سے


 

 



[1] مسند احمد بن حنبل عن عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۱/ ۴۳۴،صحیح البخاری کتاب اللباس باب الموصولۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۸۷۹،سنن ابی داؤد کتاب الترجل باب صلۃ الشعر آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۲۱۸،جامع الترمذی ابواب الادب باب ماجاء فی الواصلۃ الخ امین کمپنی دہلی ۲/ ۱۰۲،سنن نسائی کتاب الزینۃ نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۲/ ۲۹۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن