30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
للامام ابن امیر الحاج عن مبسوط الامام محمد رحمہم اﷲ تعالٰی(فتاوٰی شامی میں اس کو شرح التحریر کے حوالے سے ذکر فرمایا جو امام ابن امیر الحاج کی تصنیف ہے انھوں نے مبسوط امام محمد سے نقل فرمایا(اﷲ تعالٰی ان سب پر رحم فرمائے)۔ت)
تنبیہ ہفتم:آیات قرآنیہ میں۔حق فرمایا ہمارے رب جل وعلا نے:
|
"فَاِنَّہَا لَا تَعْمَی الْاَبْصٰرُ وَلٰکِنۡ تَعْمَی الْقُلُوۡبُ الَّتِیۡ فِی الصُّدُوۡرِ ﴿۴۶﴾ |
ہے یوں کہ آنکھیں نہیں اندھی ہوتیں بلکہ وہ دل اندھے ہوتے ہیں جو سینوں میں ہیں۔ |
ان بے بصیرتوں کو اگر کبھی کھلی آنکھوں سے قرآن عظیم کی زیارت نصیب ہوتی تو جانتے کہ داڑھی بڑھانے کی طرف اشارہ اس میں ایك دو نہیں بلکہ بکثرت آیات کریمہ میں موجودہے اس میں دو۲ طریق ہیں: اول طریق عموم:یہ دو۲ وجہ پر ہے:
وجہ اول:کہ صحابہ کرام وائمہ اعلام رضی اﷲ تعالٰی عنہم امثال مقام میں استعمال فرماتے رہے۔آیت ۱:قال اﷲ عزوجل:
|
"وَمَاۤ اٰتٰىکُمُ الرَّسُوۡلُ فَخُذُوۡہُ ۚ وَمَا نَہٰىکُمْ عَنْہُ فَانۡتَہُوۡا ۚ"[2] |
جو کچھ یہ رسول کریم تمھیں دے اختیار کرو اور جس سے منع فرمائے باز رہو۔ |
آیت ۲:قال تعالٰی:
|
" "اَطِیۡعُوا اللہَ وَاَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَ اُولِی الۡاَمْرِ مِنۡکُمْ ۚ [3] |
اے ایمان والو ! اطاعت کرو اﷲ کی اور اطاعت کرو اس کے رسول کی اور اپنے علما کی۔ |
آیت ۳:قال عزوجل:
|
" مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوۡلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللہَ ۚ"[4] |
جو رسول کے فرمانے پر چلا اس نے اﷲ کاحکم مانا۔ |
رب تبارك وتعالٰی ان آیات اور ان کے امثال میں نبی کا حکم بعینہٖ اپنا حکم اور نبی کی اطاعت بعینہٖ اپنی اطاعت بتاتا ہے تو تمام احکام کہ احادیث میں ارشاد ہوئے سب قرآن عظیم سے ثابت ہیں جو اخلاقی حکم حدیث میں ہے کتاب اﷲ اس سے ہر گز خالی نہیں اگر چہ بظاہرتصریح جزئیہ ہماری نظر میں نہ ہو۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع