دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

آزاد ہوئے اور حقیقت دیکھو تو برباد ہوئے۔اﷲ واحد قہار کی بندگی سے سر نکالا اور ابلیس لعین کاپٹا گلے میں ڈالا بندگی تو ہر حال رہی اﷲ کی نہیں ابلیس کی سہی   ع

ببیں کہ از کہ بریدی وباکہ پیوستی

(دیکھو تو سہی کہ تم نے کس سے تعلق توڑا اور کس سے جوڑا یعنی کس سے کٹ کر جدا ہوگئے اور کس سے وابستہ ہوکر مل گئے۔ت)

تنیبہ پنجم:مخالفت مشرکین کے وہ معنی لینا اورداڑھی رکھنے منڈانے دونوں میں مخالفت بتانا کلام پاك حضور سید لولاك صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے کھلا استہزاء وتمسخر ہے۔اﷲ اﷲ محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا ارشاد اطہر اور ایك ناپاك بیباك بے ادراك کا کہنا کہ فیہ نظر(اس میں ایك اعتراض واشکال ہے۔ت)پھر اسے دیدہ ودانستہ بازیچہ بنانا

   " یُحَرِّفُوۡنَہٗ مِنۡۢ بَعْدِ مَا عَقَلُوۡہُ وَہُمْ یَعْلَمُوۡنَ﴿۷۵" [1](وہ لوگ کتاب کو سمجھنے کے بعد اسے بدل ڈالتے ہیں جبکہ وہ(اس حقیقت کو) اچھی طرح جانتے ہیں۔ت)کا شیوہ دکھانا۔

اوّلًا: دنیا میں کون اندھے سے اندھا خلاف مشرکین کا یہ مطلب سمجھے گا کہ مشرکین روٹی کھاتے ہیں تم بھوکے رہو،وہ پانی پیتے ہیں تم پیاسے مرو،خلاف مشرکین شعار مشرکین میں ہے نہ یہ کہ کوئی مشرك ہمارے بعض افعال اختیار کرے،یا جس فعل کو ہماری شرع مطہر نے پسند فرمایا وہ کسی فرقہ مشرکہ سے بھی واقع ہو تو ہم چھوڑدیں۔

ثانیًا: یہی معنی مراد ہوتے تو معاذاﷲ حکم کس قدر فضول ومہمل تھا۔جوبات ایك کام کرو تو بھی حاصل نہ کرو تو بھی حاصل،اس کے لئے اس کام کاحکم دینا تحصل حاصل۔

ثالثًا: ترجیح بلا مرجح اس کے عکس کا کیوں نہ حکم ہوا کہ خلاف مشرکین اس میں بھی تھا۔

رابعًا: بلکہ ترجیح مرجوح کہ داڑھی منڈے مشرك مہینوں کی راہ دور ایران وغیرہ میں تھے اور داڑھی والے اہل عرب اپنے ہی وطن میں اپنے ہی شہروں میں۔تو خلاف مشرکین انھیں کے خلاف ظاہر ہوتا یوں تو کوئی ایرانی کبھی اتفاق سے آجاتا تو اپنی مخالفت پاتا پھر بھی خلاف مذہبی نہ سمجھتا بلکہ قومی و ملکی کہ اس ملك کے مسلم وکافر سب کو اپنے خلاف دیکھتا۔

خامسًا: اﷲ اکبر اگر حدیث فقط اس قدر ہوتی کہ خالفوا المشرکین مشرکوں کا خلاف کرو۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۲/ ۷۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن