دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

عالم ماکان ومایکون فرما چکے صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔سچ فرمایا رب جل وعلانے:

فَلَا وَرَبِّکَ لَا یُؤْمِنُوۡنَ حَتّٰی یُحَکِّمُوۡکَ فِیۡمَا شَجَرَ بَیۡنَہُمْ ثُمَّ لَا یَجِدُوۡا فِیۡۤ اَنفُسِہِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَیۡتَ وَیُسَلِّمُوۡا تَسْلِیۡمًا ﴿۶۵[1]"

تمھارے پروردگار کی قسم وہ مومن نہیں ہوسکتے جب تك وہ آپس کے جھگڑوں میں تمھیں حاکم تسلیم نہ کرلیں۔پھر تمھارے فیصلہ سے اپنے دلوں میں ذرا سی تنگی بھی محسوس نہ کریں بلکہ اسے دل وجان سے بغیر کسی کھٹك کے مان لیں۔(ت)

قرآن عظیم قسم کھا کر فرماتا ہے کہ اے نبی ! جب تك تیری باتیں دل سے نہ مان لیں ہرگز مسلمان نہ ہوں گے طوطے کی طرح زبان سے لاکھ کلمہ رٹے جائیں کیا ہوتاہے۔

تنبیہ دوم:مسلمانو! یہ گمراہ قوم جن کی پیشگوئی احادیث مذکورہ میں گزری صرف حدیثوں ہی کے منکر نہیں بلکہ حقیقۃً قرآن عظیم کو عیب لگانے والے اور دین متین کوناقص وناتمام بتانے والے ہیں حدیثیں تو یوں چھوڑ دیں کہ انبیاء صرف درستی اخلاق کے لئے آتے ہیں حدیثوں کی باتیں اخلاق سے ہوتیں۔تو قرآن میں کیوں نہ آتیں ورنہ قرآن اخلاقی احکام سے خالی اور دین ناقص ٹھہرتا ہے۔جب مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی حدیثیں یوں بیکار گئیں پھر اور کسی کی بات کا کیا ذکر۔

 " فَبِاَیِّ حَدِیۡثٍۭ بَعْدَہٗ یُؤْمِنُوۡنَ ﴿٪۵۰"[2](پھر وہ اس کے بعد(قرآن مجید کے بعد)اور کس چیز پر ایمان لائیں گے۔ت)

 اب گنتی کے وہ احکام رہ گئے جن کی صاف تصریح کتاب اﷲ میں ہے ان کے سوا سب اخلاق سے خارج تہذیب واخلاق کے ہزاروں احکام جن میں کوئی ذی عقل نزاع نہ کرسکے معاذاﷲ اسلام کے نزدیك مہمل ومعطل اور تمامی دین باطل ومختل،مثلًا مردوں کا داڑھی مونچھ منڈواکر بال بڑھاکر چوٹی گندھواکر ہاتھ پاؤں میں مہندی رچا کر زنانہ کپڑے گوٹہ پھٹے مسالے کے پہن کر سرسے پاؤں تك جڑاؤں گہنوں سے بن ٹھن کر ہزاروں کے مجمع میں ناچنا بھاؤ بتانا کس آیت میں حرام لکھا ہے اعضائے رجولیت کٹاکر زنخنہ بنناناك پر انگلی رکھ کر تالیاں بجانا کس سورۃ میں منع آیا ہے۔وعلی ھذا القیاس ہزاروں افعال وسواس خناس اب منکر متکبر سے پوچھا جائے کہ ان افعال اور ان کے امثال کو معاذاﷲ ملت اسلام میں حلال بتاکر دین کو عیاذا باﷲ سخت بیہودہ ونامہذب بنائے گا یا شرما شرمی حرام ٹھہراکر نصوص قرآنیہ خالی پاکر معاذاﷲ قرآن عظیم کوناقص ناتمام بتائے گا ایسے حضرات کی تمام جدید تحقیقات شقیہ کا اندرونی بخاروہی پادریوں کو خفیہ اعانت دینا اوردین متین کامضحکہ اڑانا ہوتاہے " وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪

"[3](عنقریب ظالم جان لیں گے کہ وہ  

 



[1] القرآن الکریم ۴/ ۶۵

[2] القرآن الکریم ۷۷/ ۵۰

[3] القرآن الکریم ۲۶/ ۲۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن