30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
لاالفین احدکم متکئا علی اریکتہ یاتیہ الامر مما امرت بہ اونھیت عنہ فیقول لاادری ماوجدنا فی کتاب اﷲ اتبعناہ۔رواہ احمد [1] وابوداؤد والترمذی و ابن ماجۃ والبیھقی فی الدلائل عن ابی رافع رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
خبردار! میں نہ پاؤں تم میں کسی کو اپنے تخت پر تکیہ لگائے کہ میرے حکم سے کوئی حکم اس کے پاس آئے جس کا میں نے امر فرمایا یا اس سے نہی فرمائی ہو،تو کہنے لگے میں نہیں جانتا ہم تو جو کچھ قرآن میں پائیں گے اسی کی پیروی کریں گے۔ (امام احمد،ابوداؤد،ترمذی،ابن ماجہ اور امام بیہقی نے دلائل النبوۃ میں اس کو حضرت ابو رافع رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالے سے روایت کیا۔ت) |
اور ایك حدیث میں ہے حضور والا صلوٰۃ اﷲ تعالٰی وسلامہ علیہ نے فرمایا:
|
ایحسب احدکم متکئا علی اریکتہ قدیظن ان اﷲ لم یحرم شیئا الا مافی ھذا القراٰن الا وانی واﷲ قد امرت ووعظت ونھیت عن اشیاء انھا لمثل القراٰن او اکثر،رواہ ابوداؤد[2]عن العرباض بن ساریۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
کیا تم میں سے کوئی اپنے تخت پر تکیہ لگائے گمان کرتا ہے کہ اﷲ نے بس یہی چیزیں حرام کی ہیں جو قرآن میں لکھی ہیں سن لو خدا کی قسم میں نے حکم دئے اور نصیحتیں فرمائیں اور بہت چیزوں سے منع فرمایا کہ وہ قرآن کی حرام فرمائی اشیاء کے برابر بلکہ بیشتر ہیں(امام ابوداؤد نے حضرت عرباض بن ساریہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالے سے اسے روایت کیا۔ت) |
اس منکر کا داڑھی بڑھانے کے حکم کو کہنا قرآن میں کہیں نہیں اور اسی بناء پر احادیث صحیحہ سیدالمرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو یہ کہہ کر رد کردینا کہ داڑھی بڑھانا اخلاق میں ہوتا تو قرآن میں کیوں نہ آتا وہی پیٹ بھرے بے فکرے بے نصیبے بے بہرے کی بات ہے جس کی پیشگوئی حضور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع