دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

نقل عنہ فی الاتقان [1]۔

اسے ذکر فرمایا الاتقان میں ان سے نقل کیا گیا۔(ت)

امیرالمومنین علی مرتضٰی رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:

لوشئت لاوقرت من تفسیر الفاتحۃ سبیعن بعیرا [2]۔

میں چاہوں تو سورہ فاتحۃ کی تفسیر سے ستر اونٹ بھروادوں۔

ایك اونٹ کَے من بوجھ اٹھاتا ہے اور ہر من میں کَے ہزار اجزاء حساب سے تقریبًا پچیس لاکھ جزآتے ہیں۔یہ فقط سورۂ فاتحہ کی تفسیر ہے پھر باقی کلام عظیم کی کیا گنتی۔پھریہ علم علم علی ہے۔اس کے بعد علم عمر،اس کے بعد علم صدیق کی باری ہے"ذھب عمر بہ تسعۃ اعشار العلم"عمر علم کے نوحصے لے گئے۔کان ابوبکر اعلمنا ہم سب میں زیادہ علم ابوبکر کو تھا پھر علم نبی تو علم نبی ہے۔صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم غرض قرآن عظیم وفرقان کریم میں سب کچھ ہے جسے جتنا علم اتنی ہی فہم،جس قدر فہم اسی قدر علم۔

"وَ تِلْکَ الْاَمْثٰلُ نَضْرِبُہَا لِلنَّاسِ ۚ وَمَا یَعْقِلُہَاۤ اِلَّا الْعٰلِمُوۡنَ ﴿۴۳"[3]

ہم ان مثالوں کو لوگوں کے لئے بیان کرتے ہیں مگر انھیں صرف علم والے ہی سمجھ سکتے ہیں(ت)

کہاوتیں ارشاد تو سب کے لئے ہوئی ہیں پر ان کی سمجھ انھیں کو ہے جو علم والے ہیں۔پھر علم کے مدارج بے حد متفاوت "وَفَوْقَ کُلِّ ذِیۡ عِلْمٍ عَلِیۡمٌ ﴿۷۶"[4](ہر علم والے کے او پر ایك علم والا ہے۔ت)عالم ا مکان میں نہایت نہایات حضور سید الکائنات علیہ وعلی آلہ افضل الصلوٰۃ والسلام والتحیات۔ ولہذا ارشاد ہوا:

" اِنَّاۤ اَنۡزَلْنَاۤ اِلَیۡکَ الْکِتٰبَ بِالْحَقِّ لِتَحْکُمَ بَیۡنَ النَّاسِ بِمَاۤ اَرٰىکَ اللہُ ؕ"[5]

ہم نے آپ کی طرف سچی کتاب اتاری تاکہ آپ لوگوں کے درمیان اس کے مطابق فیصلہ فرمائیں جو کچھ آپ کو اﷲ تعالٰی دکھا دیا ہے اس کی روشنی میں(ت)

 


 

 



[1] الاتقان فی علوم القرآن النوع الخامس والستون مصطفی البابی مصر ۲/ ۱۲۶

[2] الاتقان فی علوم القرآن النوع الثامن والسبعون مصطفی البابی مصر ۲/ ۱۸۶

[3] القرآن الکریم ۲۹/ ۴۳

[4] القرآن الکریم ۱۲/ ۷۶

[5] القرآن الکریم ۴/ ۱۰۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن