30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
طور پر)بیان کردو،ت)بھی ارشاد فرمایا،لہذا ایضاح حق وازاحت باطل واستیصال شبہات و استحصال دلائل کے لئے یہ چند تنبیہیں مکتوب او رمسلمانوں کے حق میں حضرت حق سے حق پر استقامت مطلوب،و ماتوفیقی الا باﷲ علیہ توکلت والیہ انیب،(مجھے توفیق نہیں ہوسکتی سوائے اﷲ تعالٰی کے فضل وکرم کے،اور میرا اسی پر بھروسا ہے اور اسی کی طرف رجوع کرتاہوں۔ت)
تنبیہ اول:مسلمانو ! تمھارے رسول کریم سید عالم عالم اعلم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو رب عزوجل نے علم اولین وآخرین عطا فرمایا حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پرقرآن عظیم اتارا "?ÙNÉ"[1]ہر چیز کا روشن بیان "?>W"[2] ہر شیئ کی کا مل شرح،"مَا فَرَّطْنَا فِی الۡکِتٰبِ مِنۡ شَیۡءٍ "[3]ہم نے کتاب میں کچھ اٹھانہ رکھا۔اس میں تمام احکام جزئیہ تفصیلیہ ہی نہیں بلکہ ازلا ابدا جمیع کوائن وحوادث بالاستیعاب موجود ہیں ۔امیرالمومنین علی کرم اﷲ وجہہ سے مروی کہ حضور پر نور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
کتاب اﷲ فیہ نبأ ماقبلکم وخبر مابعد کم وحکم مابینکم رواہ الترمذی[4]۔ |
قرآن اس میں خبر ہے ہر اس چیز کی جو تم سے پہلے ہے اور ہر اس شے کی جو تمھارے بعد ہے اور حکم ہے ہر اس امر کا جو تمھارے درمیان ہے۔(اسے ترمذی نے روایت کیا۔ت) |
عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما فرماتے ہیں:
|
لوضاع لی عقال بعیر لوجدتہ فی کتاب اﷲ ذکرہ ابن ابی الفضل المرسی |
اگر میرے اونٹ کی رسی گم ہوجائے تو قرآن عظیم میں اسے پالوں(ابن ابی الفضل مرسی نے |
|
عــــــہ:ذکرالامام السیوطی ھذہ الایۃ فی النوع الخامس والستین من کتابہ الاتقان مفید ان المراد بالکتاب القراٰن ۱۲۔ |
امام سیوطی نے اپنی مشہور تفسیر الاتقان فی علوم القراٰن کی پینسٹھویں نوع میں اس آیت کریمہ کاذکر فرمایا ہے اور یہ فائدہ بیان فرمایا کہ (یہاں)آیت میں کتاب سے قرآن مجید مراد ہے۔۱۲(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع