30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
النبی صلی تعالٰی علیہ وسلم واعفاء اللحیۃ عن ابراھیم النخعی نحوہ وذکر اعفا اللحیۃ والختان[1] |
انھوں نے حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے روایت فرمائی اور داڑھی بڑھانا،ابراہیم نخعی سے اسی طرح کی روایت ہے، انھوں نے داڑھی بڑھانا اور ختنہ کرنا دونوں کاذکر فرمایا۔ (ت) |
(۱۳)کمال جہالت دیکھئے کہ اپنے مقام اجتہاد سے تنزل کرکے داڑھی بڑھانے کو فرض منڈانے کو حرام تسلیم کرتا اور اس تسلیم کی تقدیر پرامراباحت کے لئے ہونے سے جواب دیتا ہے بے عقل سے کون کہے کہ جب حرمت تسلیم پھراباحت کہاں۔
(۱۴،۱۵،۱۶)اﷲ عزوجل کے پاك مبارك رسولوں سے استہزاء انھیں بے اعتدالی کا مرتکب بتانا شرع مطہر کو بے اعتدالیوں کا پسند کرنے والا ٹھہرانا،موسٰی کلیم اﷲ وہارون نبی اﷲ علیہما الصلوٰۃ والسلام کی نسبت وہ ملعون الفاظ کہ دشمن نے بڑھی داڑھی،الخ۔ہارون علیہ الصلوٰۃ والسلام کی ریش مطہر بڑی ہونا قرآن عظیم سے ثابت جان کر پھروہ ناپاك ملعون شعر دو تین بال پر اعتدال بند اور شریعت وانبیاء کو بڑھانا پسند،ان باتوں کا جواب کفر ستان ہند میں کیا ہوسکتاہے۔مگر صبح قیامت قریب ہے۔
|
"وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪"[2] قُلْ اَبِاللہِ وَاٰیٰتِہٖ وَرَسُوۡلِہٖ""[3] وَالَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ رَسُوۡلَ اللہِ لَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۶۱﴾ " "[4]
|
عنقریب ظالم جان لیں گے کہ وہ کس کروٹ پر پلٹ جایا کرتے تھے یا انھیں کس کروٹ پر پلٹنا ہوگا۔فرمادیجئے کیا اﷲ تعالٰی اس کی آیات اور اس کے رسولوں کے ساتھ ہنسی مزاح کرتے ہو اور جو لوگ اﷲ تعالٰی کے رسول کو دکھ دیتے ہیں ان کے لئے دردناك عذاب ہے۔(ت) |
جب جہل و جہالت وشیوہ جاہلیت وبقیدی وجرأت کی یہ نوبت تو کلام وخطاب کا کیا محل اور حق کے حضور گردن جھکانے کی کیا امل مگرقرآن عظیم نے جہاں اعراض کاحکم بتایا "فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ"[5] (کھول کر بیان کردو جیسا کہ تم کوحکم دیا جاتا ہے۔ت) "لَتُبَیِّنُنَّہٗ لِلنَّاسِ"[6] (لوگوں کے لئے واضح
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع