دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

ع         فانما اتصلت من نورہ بھم

(اس کے نور سے ہی یہ سب کچھ ان تك پہنچا ہے۔ت)

؎      انما  مثلوا  صفا  تك   للناس                   کما    مثل    النجوم    الماء

(تمھاری صفات لوگوں کے لئے منعکس ہوگئیں جیسے ستارے پانی میں منعکس ہوجاتے ہیں۔ت)[ یعنی اصل صفات تو آپ کو بفضلہ تعالٰی عطا ہوئیں البتہ دیگر اہل فضل وکمال میں آپ کی صفات کا پرتو اورعکس ہے جیسا کہ پانی میں اس کے صاف وشفاف ہونے کی وجہ سے ستاروں کا عکس دکھائی دیتاہے۔مترجم]

یہ تقریر فقیر نے اس لئے ذکر کی یہ حدیث خمس من الفطرۃ(پانچ کام فطرت سے ہیں۔ت)یا الفطرۃ خمس(فطرتی کام پانچ ہیں۔ت)یا قول ابن عباس خمس کلھا فی الرأس(پانچ کام سب سر کے متعلق ہیں۔ت)دیکھ کر سفہا کو سودا نہ اچھلے۔

(۷)کمال سفاہت یہ کہ ایك سند کے سب راویوں کو جدا جدا شمار کرکے حکم لگادیا ان نودس رواۃ نے یوں روایت کی حالانکہ سلسلہ سند میں اگر یکے از دیگرے ہزار تك عدد رواۃ پہنچے تو وہ ایك ہی راوی کی روایت ہے اس میں تعدد نہیں ہوسکتا جب تك مرتبہ واحدہ میں متعدد رواۃ نہ ہوں ورنہ سند عالی سے نازل اشرف ہو خصوصا ان کے نزدیك جو کثرت رواۃ سے ترجیح مانتے ہیں حالانکہ یہ بالبداہۃ باطل،وہ تو خیر گزری کہ یہ شخص خود سلمہ تك کوئی سند متصل نہ رکھتا تھا ورنہ آپ سمیت کوئی تیس چالیس گن دیتا کہ اتنے راویوں نے اعفاء ذکر نہ کیا۔

(۸)کچھ پڑھا لکھا ہوتا تو اپنی ہی نقل کردہ عبارت دیکھتا کہ ابوداؤد نے  لم یذکر اعفاء اللحیۃ(اس نے داڑھی بڑھانے کا ذکر نہ کیا۔ت)بصیغہ واحد فرمایا ہے کہ اس راوی نے اعفاء لحیہ کاذکر نہ کیا یا لم یذکروا بصیغہ جمع ظاہرااپنی نقل میں جو لم یذکر وا اعتقاء اللحیۃ واقع ہوا اور واؤ طفہ کو واو جمع سمجھا اور سابق ولاحق کے تمام صیغ مفردہ ذکر زاد قال لم یذکر سے آنکھیں بند کرکے صاف"لم یذکروا"بنالیا کہ تمام رجال سند کو شامل ہو۔

(۹)لطیف تر یہ کہ ان سب رواۃ نے یہ روایت کی کہ آنحضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اس حدیث میں داڑھی بڑھانے کا ذکر نہ کیا بے علم بے چارہ"قولھم"کے معنی بھی نہیں جانتا اور ناحق وناروا آثار موقوفہ ومقطوعہ کہ قول رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ٹھہرائے دیتا ہے۔ابن عباس صحابی ہیں اور مجاہد وبکر وطلق تابعین یہ آثار خود انھیں حضرات کے اپنے قول ہیں نہ کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن