30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کا اس میں ذکر نہ آنا حدیث ام المومنین کا کب مخالف ہوسکتا ہے اور یہ تو جاہلوں سے کیا کہا جائے اہل علم جانتے ہیں کہ ایسی جگہ عدد میں بھی حصر مقصود نہیں ہوتا بلکہ اعانت ضبط وحفظ کے لئے صرف مذکورات کا شمار کرنا،ولہذا ہم اس حدیث دوم کی زیادات یعنی ختان وانتضاح کو بھی خصال فطرت سے مانتے ہیں اور حدیث اول کو بآنکہ اس میں عدد مذکور ہے اس کا نافی نہیں جانتے عشر من الفطرۃ(دس کام فطرت میں سے ہیں۔ت)نہیں الفطرۃ عشر(فطرتی کام دس ہیں۔ت)ہوتا جب بھی زیادہ کے منافی نہ تھا ولہذا ابوبکر ابن نے شرح ترمذی میں العربی خصال فطرت کا عدد تیس تك پہنچایا، اتحاف السادۃ المتقین میں ہے:
|
مفہوم العدد لیس بحجۃ لانہ اقتصر فی حدیث ابی ھریرۃ علی خمس وفی حدیث ابن عمر علی ثلث وفی حدیث عائشۃ علی عشر مع ورود غیر ھا وقد تقدم انھا الثلثۃ عشر واوصلھا ابوبکر بن العربی الی ثلثین[1] |
عدد کا مفہوم حجت نہیں کیونکہ حضرت ابوہریرہ کی حدیث میں صرف پانچ کے ذکر پر اکتفا کیا گیا ہے جبکہ حضرت عبداﷲ بن عمر کی حدیث میں تین پر اور ام المومنین سیدہ عائشہ(رضی اﷲ تعالٰی عنہا)کی حدیث میں دس کا ذکر ہے حالانکہ ان کے علاوہ بھی امور وارد ہوئے ہیں(لہذا اگر مفہوم عدد حجت ہوتا تو ایسانہ ہوتا۔مترجم)اور اس سے قبل ذکر ہوا کہ امور فطرت تیرہ ہیں۔علامہ ابوبکر ابن عربی نے انھیں تیس تك پہنچایا ہے۔(ت) |
فتاوٰی فقیر کے مجلد رابع میں مسئلہ بوجوہ افضیلت حضور سیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور تفصیل بازغ دیکھنی ہو تو فقیر کا رسالہ البحث الفاحص عن طرق احادیث الخصائص ملاحطہ کیجئے کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے بھی فرمایا:
|
فضلت علی الانبیاء بست،مسلم[2] عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
میں چھ باتوں میں تمام انبیاء پر فضیلت دیا گیا۔(مسلم نے ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
کہیں فرمایا:
|
اعطیت خمسا لم یعطھن احد من قبلی۔ |
مجھے پانچ چیزیں وہ عطاہوئیں کہ مجھ سے پہلے کسی کو |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع