30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کاپتا بتاد یا تھا تابعی تك رکھتے ہیں تو مرسل ہوتی ہے۔صحابی تك پہنچاتے ہیں تو منقطع ہوئی جاتی ہے۔ناقل عاقل ابتداء سے اس کی سند نقل کرلایا۔جب اس پر آیا صاف قطع کرکے الی اخرہ پر دہ چھپایا حالانکہ اہل علم کے نزدیك اسی قدر نقل اس کا حال جاننے کو بس تھی ارسال وانقطاع سے قطع نظر کیجئے خود سند مین سلمہ بن محمد مجہول اور علی بن جدعان شیعی ضعیف واقع، اصل عبارت سنن ابی داؤد یوں ہے:
|
حدثنا موسٰی بن اسمعیل وداؤد بن شبیب قالا حدثنا حماد عن علی بن زید عــــــــہ ۱ ۔عن سلمۃ عــــــــہ ۲ عن محمد بن عمار بن یاسر قال موسٰی عن ابیہ عــــــــہ۳ وقال داؤد عن عمار عــــــــہ ۴ بن یاسر رضی اﷲ تعالٰی عنہما ان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قال ان من الفطرۃ المضمضہ والا ستنشاق فذکر نحوہ ولم یذکر اعفاء اللحیۃ زادوا الختان [1] الخ۔ |
موسٰی بن اسمعیل اور داؤد بن شبیب نے ہم سے بیان کیا دونوں نے کہا ہم سے حماد نے بیان کیا،اس نے علی بن زید، اس نے سلمہ بن محمد بن عمار بن یاسر سے روایت کی،موسی نے کہا(عن ابیہ)یعنی اس نے اپنے باپ سے اسے روایت کیا۔داؤد نے کہا عن عمار بن یاسر یعنی اس نے عمار بن یاسر سے روایت کی(اﷲ تعالٰی ان سب سے راضی ہو)حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:امور فطرت میں سے ہیں:کلی کرنا۔ناك میں پانی ڈالنا،پھر اس طرح حدیث بیان کی اور داڑھی بڑھانے کا ذکر نہ کیا اور ختنہ کرنے کااضافہ فرمایا،الخ(ت) |
(۶)پھر اس حدیث کو اس کے مخالف سمجھنا کیسی جہالت بے مزہ اس میں تو خود من تبعیضیہ موجود ہے کہ فرمایا خصال فطرت سے بعض چیزیں یہ ہیں خود معلوم ہواکہ بعض اور بھی ہیں۔تو داڑھی بڑھانے
عــــــہ۱: ضعیف من الرابعۃ ۱۲ (تقریب التہذیب ترجمہ ۴۷۵۰ علی بن زید بیروت ۱/ ۶۹۴)
عــــــہ۲: مجھول من الخامسۃ ۱۲ (تقریب التہذیب ترجمہ ۲۵۱۷ سلمہ بن محمد بیروت ۱/ ۳۷۹)
عــــــہ۳: مقبول من الثالثۃ ۱۲(تقریب التہذیب ترجمہ ۷۰۴۱ موسٰی بن ابی موسٰی بیروت ۲/ ۲۲۹)
عــــــہ۴: روایتہ عن جدہ مرسلہ ۱۲ میزان۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع