دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

(۳)فقراء کے واسطے بال بڑھانے کاحکم ہے یانہیں؟ اگر حکم ہے تو کہاں تک؟ کیونکہ بد مذہب اس طریقہ کے منکر ہیں بینوا توجروا(بیان فرماؤ اجر پاؤ۔ت)

الجواب:

ہاں نصف کان سے کندھوں تك بڑھانا شرعًاجائز ہے اور اس سے زیادہ بڑھانا مرد کو حرام ہے۔خواہ فقرا ہو ں خواہ دنیادار احکام شرع سب پریکساں ہیں زیادہ میں عورتوں سے تشبہ ہے اور صحیح حدیث میں لعنت فرمائی ہے اس مرد پر جو عورت کی وضع بنائے اور اس عورت پر جو مرد کی وضع بنائے اگر چہ وہ وضع بنانا ایك ہی بات میں ہو۔جو لوگ چوٹی گندھواتے یا جوڑا باندھتے یا کمر یا سینہ کے قریب تك بال بڑھاتے ہیں وہ شرعا فاسق معلن ہیں اور فاسق معلن کے پیچھے نما زمکروہ تحریمی ہے یعنی پھیرنا واجب اگر چہ پڑھے ہوئے دس برس گزر گئے ہوں،اور یہ خیال کہ باطن صاف ہونا چاہئے ظاہر کیسا ہی ہو محض باطل ہے۔حدیث میں فرمایا کہ اس کا دل ٹھیك ہوتا تو ظاہر آپ ٹھیك ہوجاتا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۲۰:          از شیر گڑھ تحصیل بہیڑی ضلع بریلی مرسلہ عظیم اﷲ نائب مدرس                                ۱۳ ذی الحجہ ۱۳۳۲ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسلمان کوداڑھی کتروانا اور ٹھوڑی کھلوانا جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤ اجر پاؤ۔ت)

الجواب:

داڑھی اتنی کتروانہ کہ ایك مشت سے کم ہوجائے گناہ وناجائزہے۔یونہی ٹھوڑی پر سے کھلوانا حرام۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۲۱و ۲۲۶:مسئولہ اکبر یار خاں از شہر کہنہ محصل چندہ مدرسہ اہلسنت وجماعت بروز دوشنبہ بتاریخ ۹ ذوالقعدہ ۱۳۲۳ھ

(۱)یہ کہ داڑھی کا طول ایك مشت و دو انگشت ہے یا کم یا کس قدر کہ جس سے کم رکھنے میں گنہگار ہوگا؟

(۲)یہ کہ منڈوانا استرے سے اور قینچی سے کتروانا،چھوٹا چھوٹا کرانا ایك ہی بات ہے یاقینیچی سے چاہے جس قدر کترواکر چھوٹا کردے اس میں حرج نہیں ہے؟

(۳)یہ کہنا کہ عرب شریف اسلام کا گھر ہے وہاں کے لوگ داڑھی کٹواکر چھوٹا کرلیتے ہیں اگر اور کوئی شخص داڑھی کتروائے تو کیا مضائقہ ہے۔ایسے کہنے والے شخص کی نسبت کیا حکم ہے؟


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن