دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

توجروا واﷲ اعلم(بیان فرماؤ تاکہ اجر وثواب پاؤ۔اور اﷲ تعالٰی خوب جانتاہے۔ت)

الجواب:

لڑکا یا لڑکی اس کی ناف کاٹنا اس کے ولی غیر ولی سب کو جائز ہے۔درمختارمیں ہے:

لاعورۃ لصغیر جدا [1]۔

بلا شبہہ چھوٹے بچے کی کوئی جگہ چھپانے کی نہیں۔(ت)

فتاوٰی عالمگیری میں سراج وہاج سے ہے:

للاب ان یختن ولدہ الصغیر [2]۔

یعنی باپ کو جائز ہے کہ اپنے چھوٹے بچے کی ختنے کی کھال کاٹے۔

جب ختنے کی کھال کاٹنا باپ کو جائز ہے تو ناف کانال کاٹنا بدرجہ اولٰی جائز ہے اور ہر گز ضرور نہیں کہ خواہی نخواہی دایہ ہی سے نال کٹوائے اگر چہ وہ کتنی ہی مزدوری مانگے،یہ محض ظلم ہے۔

اﷲ تعالٰی فرماتاہے:

"لَا یُکَلِّفُ اللہُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَہَاؕ"[3]

الہ تعالٰی کسی جان کو تکلیف میں نہیں ڈالتا مگر اس قدر جتنی اس میں ہمت اور گنجائش ہو۔(ت)

یہ جو سائل نے لکھا کہ بیگانہ مرد عورت کی نفاس کی حالت میں جانا حرام ہے یہ بھی محض بے معنی ہے بیگانہ مرد کا بے پردہ عورت کے پاس جانا ہر حالت میں حرام ہے۔اور پردہ کی حالت میں نفاس و غیر نفاس یکساں ہے اور نال کاٹنے کے لئے عورت کے پاس جانے کی کوئی حاجت بھی نہیں۔بچہ کاٹنے والے کے سامنے لاسکتے ہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۱۷ تا ۲۱۹:                   از شیر گڑھ ڈاکخانہ خاص ضلع بریلی مکان سید احمد علی شاہ مرسلہ بندہ علی طالب عالم

(۱)زید کا طریقہ صوفیانہ ہے اور اس کے بال دراز ہیں یعنی کندھوں تك چھوٹے ہیں آیا وہ شعر طویل نماز کی صحت کے مانع ہے یانہیں؟

(۲)اور زید کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہوگی یانہیں؟ غرضکہ وہ بال نماز کی صحت میں خلل پیدا کرینگے یانہیں؟


 

 



[1] درمختار کتاب الصلوٰۃ باب شروط الصلوٰۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۶۶

[2] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکراہیۃ الباب التاسع عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۳۵۷

[3] القرآن الکریم ۲/ ۲۸۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن