30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
اندام زن کے دونوں لبوں کے بیچ جو گوشت پارہ تندوبلند سرخ رنگ مثل تاج خروس کے ہے اس میں سے ایك ٹکڑا کھال کا جدا کرتے ہیں یہ ختنہ زنان ہے جہاں اس کا رواج ہے مستحب ہے ان بلاد میں اس کا نشان نہیں۔اگر واقع ہو تو جہال ہنسیں،اوریہ مسئلہ شرعیہ پر ہنسنا اپنا دین برباد کرنا ہے تو یہاں اس پراقدام کی حاجت نہیں۔خود ایك مستحب بات کرنی اور مسلمانوں کو ایسی سخت بلا میں ڈالنا پسندیدہ نہیں۔
|
کما نصوا علیہ فی ترك عذبۃ العمامۃ حیث یستھزأ فی الجملۃ بھا ویشبھونھا بالذنب ومن لم یعرف اھل زمانہ فھو جاھل وقد کلمنا علی عدۃ نظائر لھذا فی رسالتنا اطائب التھانی فی حکم النکاح الثانی۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
جیسا کہ فقہاء نے پگڑی کا شملہ نہ چھوڑنے کی تصریح فرمائی ہے کہ جہاں کہیں اس سے مذاق اور استہزاء کیا جاتاہو اور عوام اسے"دم"سے تشبیہ دیتے ہوں وہاں شملہ نہ چھوڑا جائے، اور جو کوئی اہل زمانہ کے حالات سے بے خبر ہو وہ بڑا جاہل اور نادان ہے اور ہم نے اس کے چند نظائر(امثال)پر اپنے رسالہ اطائب التہانی فی حکم النکاح الثانیعــــــــــہ(پاکیزہ مبارکبادیں دوسرا نکاح کرنے کے حکم میں)میں کلام کیا ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۲۱۶: مرسلہ مولوی کازم الدین صاحب بنگالہ شہر کمرلہ تاریخ ۲۰ ذیقعدہ ۱۳۲۴ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ کسی کے لڑکا یا لڑکی پیدا ہوئی ولی وارث کو اس مولود کی ناف بریدہ کرناجائز ہے یانہیں اگر جائز ہے تو کیا دلیل،بالتفصیل تحریر فرمائے وگر ولی اور وارث نہ کرے کوئی دائی سے کروایا جائز ہے یانہیں۔اور اگر دائی سے اس کام کو کراتا ہے لیکن دائی کم یابی کے سبب سے فی لڑکا اتنا روپیہ مانگتا ہے اس کا ولی ووارث اتنا مزدوری دے کر یہ کام نہیں کرواسکتا اس صورت میں خود کرنا جائز ہے یانہیں اور اگر دائی اس کام کو نہیں کرتی بلکہ اس کی خواند کو بھیجتی ہے یا ملك کا رواج پڑ گیا ہے مردانہ دائی سے یہ کام کروانا ہے اب مسلمانوں کو اتفاق یہ ہوا چونکہ بیگانہ مرد عورت کے نفاس کی حالت میں جانا حرام ہے۔اگر شریعت میں خود بخود کرنا جائز نکلے اور مفتی بھی فتوٰی دے ہم لوگ خود کرنے کا تو اس حرام کو کیوں اختیار کریں؟ بینوا
عــــــہ: رسالہ اطائب التہانی۔فتاوٰی رضویہ مطبوعہ رضافاؤنڈیشن لاہور جلد ۱۲ میں موجود ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع