دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

مگر حلق مر دمیں بہ نسبت قصر ونتف وتنور کے افضل ہے کہ احادیث خصال وعامہ کتب فقہ میں اس خصلت کا ذکر بلفظ حلق واستحداد وغیرہ۔

قال النووی والافضل فیہ الحلق ویجوز بالقص والنتف والنورۃ[1] وفی الفتاوٰی الھندیۃ الافضل ان یقلم اظفارہ ویحلق عانتہ [2] انتھی مختصر۔

اما م نووی نے فرمایا کہ زیر ناف بال ہٹانے کے لئے زیادہ بہتر عمل مونڈنا ہے البتہ کترنا،اکھیڑنا اورچونا وغیرہ لگانا بھی جائز ہے۔فتاوٰی عالمگیری میں ہے کہ بہتر یہ ہے کہ ناخن کاٹے جائیں اور زیر ناف بال مونڈے جائیں اھ مختصرا(ت)

اور عورت کے لئے بعض علماء نے نتف(اکھاڑنا)حلق(مونڈنا)سے افضل قراردیا اور بعض علماء نے بالعکس ملاعلی قاری مرقاۃ [3] میں پہلا مذہب اختیار کرتے ہیں۔اور حدیث صحیحین میں وارد:حتی تستحد المغیبۃ [4](یہاں تك کہ زیر ناف بال صاف کرے۔ت)اشعۃ اللمعات میں علامہ تورپشتی سے نقل کیا یہاں استحداد سے بال دور کرنا مراد ہے نہ کہ خاص استعمال قدسی ابن عربی محاکمہ کرتے ہیں کہ نوجوان عورت کو احتراز مناسب اور عمر رسیدہ کو مضرت نہیں۔اور نتف ایام ضعف میں باعث استر خائے فرج تو میانہ کو اس سے بچنا زیبا اور نوجوان میں بوجہ شباب قوت پر احتمال نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ۲۱۴:           از مارہرہ مطہرہ ضلع ایٹہ مرسلہ مولوی حافظ امیر اﷲ صاحب مدرس اول مدرسہ عربیہ درگاہ شریف ۲۴ رجب ۱۳۱۸ھ

"مُحَلِّقِیۡنَ رُءُوۡسَکُمْ وَ مُقَصِّرِیۡنَ ۙ"[5](تم لوگ اپنے سروں کے بال منڈواتے اور کتراتے ہوئے مسجد حرام میں داخل ہوگے۔ ت)سے سرمنڈانا اور کترانا مفہوم ہوتا ہے بابولوگ یا نیاچہرہ منڈاتے نہیں بہت چھوٹے چھوٹے بال رکھتے ہیں ذرا بڑھے کترا ڈالے۔کیا یہ شکل مقصرین سے مفہوم ہے فقہ میں کیا


 

 



[1] شرح صحیح مسلم للنووی مع صحیح مسلم کتاب الطہارۃ باب خصال الفطرۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۲۸

[2] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکراہیۃ الباب التاسع عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۳۵۷

[3] مرقاۃ المفاتیح کتاب اللباس باب الترجل الفصل الاول مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ۸/ ۲۰۸

[4] صحیح بخاری کتاب النکاح باب طلب الولد قدیمی کتب خانہ ۲/ ،صحیح مسلم کتاب الرضاع باب استحباب النکاح قدیمی کتب خانہ ۱/ ۴۷۴

[5] القرآن الکریم ۴۸/ ۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن