30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نکلتے ہیں تو ظاہرا موئے سینہ وپشت کے حکم میں ہونا چاہئے کہ جائز ہے اور ترك بہتر۔
|
فی الہندیۃ عن القنیۃ فی حلق شعرالصدر والظھر ترك الادب [1] اھ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
فتاوٰی عالمگیری میں بحوالہ قنیہ مذکور ہے سینہ اور پشت کے بال مونڈنے میں ترك ادب ہے یعنی بہتر نہیں۔اھ واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۲۱۳:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مرد اگر اپنے زیر ناف کے بال مقراض سے تراشے یا عورت استرہ لے تو جائز ہے یانہیں؟ بینواتوجروا(بیان فرماؤ تاکہ اجر وثواب پاؤ۔ت)
الجواب:
حلق وقصر ونتف وتنور یعنی مونڈنا،کترنا،اکھیڑنا،نورہ لگانا سب صورتیں جائز ہیں کہ مقصود اس موضع کا پاك کرنا ہے اور وہ سب طریقوں میں حاصل۔
|
فی صحیح مسلم ابن الحجاج رضی اﷲ تعالٰی عنہ عن ابی ھریرۃ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قال قال الفطرۃ خمس اوخمس من الفطرۃ الختان و الا ستحداد وتقلیم الاظفار ونتف الابط وقص الشارب[2] قال الشارح النووی واما الاستحداد فہو حلق العانۃ وھو سنۃ والمراد بہ نظافۃ ذٰلك الموضع [3] انتھی ملخصًا وبمثلہ قال الغزالی فی احیائہ وغیرہ فی غیرہ۔ |
صحیح مسلم بن الحجاج میں حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالے سے حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے روایت ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا امور فطرت پانچ ہیں۔یا یوں فرمایا پانچ کام فطرت میں سے ہیں:(۱)ختنہ کرنا(۲)زیر ناف کے بال مونڈنا(۳)ناخن کاٹنا(۴)بغلوں کے بال اکھیڑنا اور (۵)مونچھیں کترنا،شارح صحیح مسلم امام نووی نے فرمایا رہا استحداد تو وہ مقام ستر کے بال مونڈنے ہیں اور وہ عمل سنت ہے اور اس عمل سے اس جگہ کی طہارت مقصود ہے(تلخیص پوری ہوگئی)امام غزالی رحمۃ اﷲ تعالٰی نے احیاء علوم الدین میں اور دوسروں نے دوسری کتابوں میں اس طرح صراحت فرمائی ہے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع