دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

مالم یتشبہ بالمخنث کذا فی الینابیع [1] واﷲ تعالٰی اعلم۔

کوئی حرج نہیں بشرطیکہ ہجڑوں سے مشابہت پیدا نہ ہو،اسی طرح ینابیع میں ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

جواب سوال دوم:یہ بال بداہۃ سلسلہ ریش میں واقع ہیں کہ اس سے کسی طرح امتیاز نہیں رکھتے تو انھیں داڑھی سے جدا ٹھہرانے کی کوئی وجہ وجیہ نہیں۔وسط میں جو بال ذرا سے چھوڑے جاتے ہیں جنھیں عربی میں عنفقۃ اور ہندی میں بچی کہتے ہیں۔داخل ریش ہیں کما نص علیہ الامام العینی وعنہ نقل فی السیرۃ الشامیۃ(جیسا کہ امام بدرالدین عینی نے اس کی تصریح فرمائی اور ان سے سیرت شامیہ میں نقل کیا گیا۔ت)ولہذا امیر المومنین فاروق اعظم رضی اﷲ تعالی عنہ سے مروی ہوا کہ جو کوئی انھیں منڈاتا اس کی گواہی رد فرماتے کما ذکرہ الشیخ المحدث فی مدارج النبوۃ(جیسا کہ شیخ عبدالحق محدث دہلوی نے مدارج النبوۃ میں ذکر فرمایا۔ت)تو بیچ میں یہ دونوں طرف کے بال جنھیں عربی میں فنیکین ہندی میں کوٹھے کہتے ہیں کیونکر داڑھی سے خارج ہوسکتے ہیں داڑھی کے باب میں حکم احکم حضور پر نور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اعفواللحی واوفرواللحی[2](داڑھیاں بڑھاؤ اور زیادہ کرو۔ت)ہے تو اس کے کسی جز کا مونڈنا جائز نہیں۔ لاجرم علماء نے تصریح فرمائی کہ کوٹھوں کا نتف یعنی اکھیڑنا بدعت ہے امیر المومنین عمر ابن عبدالعزیز رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے ایسے شخص کی گواہی رد فرمائی۔ غرائب میں ہے:

نتف الفنیکین بدعۃ وھو جنبا العنفقۃ وھی شعر الشفۃ السفلی[3] وشھد رجل عند عمر بن عبدالعزیز وکان ینتف فنیکیہ فرد شہادتہ [4] اھ وعنھا نقل فی الھندیۃ الی

دونوں کوٹھوں کو اکھاڑنا بدعت ہے اور وہ عنفقہ(بچی)کے دونوں جانب کے بال ہیں اور عنفقۃ لب زیریں کے بال ہیں، ایك شخص نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کی عدالت میں (کسی معاملے میں)گواہی دی اور وہ شخص دونوں

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکراہیۃ الباب التاسع عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۳۵۸

[2] صحیح البخاری کتاب اللباس باب اعفاء اللحی قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۸۷۵ 

[3] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکراہیۃ الباب التاسع عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۳۵۸

[4] غرائب

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن