30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہندیہ میں ہے:
|
ذکر الکرخی فی الجامع الصغیر ویختنہ الحمامی کذا فی الفتاوٰی العتابیۃ [1]۔ |
امام کرخی نے جامع صغیر میں فرمایا کہ بالغ آدمی کا ختنہ حمام والا کرے۔یونہی فتاوٰی عتابیہ میں مذکور ہے۔(ت) |
خلاصہ میں ہے:
|
الشیخ الضعیف اذا اسلم ولایطیق الختن ان قال اھل البصر لا یطیق یترک[2] الخ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
بہت بوڑھاشخص اگر اسلام قبول کرے اور بوجہ ضعف وکمزوری ختنہ نہ کرسکے یانہ کراسکے تو چند اہل بصیرت حضرات سے رائے لی جائے اگر وہ کہیں کہ واقعی یہ شخص ختنہ کی طاقت نہیں رکھتا تو اسے بلاختنہ ہی رہنے دیا جائے اور اس کا ختنہ نہ کیا جائے الخ۔اور اﷲ تعالٰی سب کچھ جانتاہے۔(ت) |
مسئلہ ۲۱۰ تا ۲۱۲: از گوالیار محکمہ ڈاك مرسلہ مولوی نور الدین احمد صاحب ۳ ذی القعدہ ۱۳۱۲ھ
مخدوم متاع ونیاز مندانہ،آداب نیاز کے بعدعرض پرداز مسائل ذیل کے جواب عنایت فرمائے جائیں:
(۱)داڑھی کا ارسال تابہ یکمشت تو معلوم ہے مگر اس کے حدو د کہاں تك ہیں یعنی چہرہ پر کل بال خواہ آنکھوں تك کیوں نہ ہوں داخل ریش ہیں یا کہاں تك اور خط بنوانے میں کہاں تك احتیاط مناسب ہے؟
(۲)نیچے کے ہونٹ کے نیچے جو وسط میں ذرا سے بال چھوڑ کر ادھر ادھر منڈاتے ہیں جیسے اس شکل میں اس کا منڈانا درست ہے یاکچھ نہ منڈائے خواہ لب زیریں کے نیچے سب بال ہی بال ہوں اور سوا منہ کے کوئی جگہ نہ بچی ہو۔
(۳)بال سر کے چھوڑنا تابگوش خواہ دوش تك یا سارے سر کے حجامت کرانا تو معلوم ہے لیکن چھوٹے چھوٹے بال بقدر تین چار حجامتوں کے رکھنا جیسا کہ آج کل شائع ہے اور پھر گردن پر سے ان کی درستی گردن کی صفائی یہ کہاں تك جائز ہے؟ زیادہ نیاز۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع