دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

مسئلہ ۲۰۹:                             از گلگٹ چھاؤنی جوئنال مرسلہ سید محمد علی صاحب                          شعبان ۱۳۱۲ھ

جناب مولوی صاحب مخدوم مکرم وسلامت۔بعد آداب تسلیمات کے گزارش یہ ہے کہ براہ مہربانی اس کا جواب بہت جلد مرحمت فرمائے گا کیونکہ اس جگہ پر خط عرصہ سے پہنچتا ہے بوجہ برف کے جواب کے واسطے عرصہ دو ماہ کا ہونا چاہئے۔بندہ کو اس وقت سوا آپ کے اور کوئی یاد نہیں آیا امیدوار ہوں کہ اکثر یہاں کے لوگ ناواقف ہیں اس سوال کا جواب دیجئے گا۔فقط۔

جو شخص کہ قریب تیس برس کی عمر میں اسلام قبول کرے اس کی سنت کرانا جائز ہے یانا جائز ؟ فقط زیادہ تسلیم۔بینوا توجروا۔

الجواب:

اگر ختنہ کی طاقت رکھتا ہو تو ضرور کیا جائے۔حدیث میں ہے کہ ایك صاحب خدمت اقدس حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں حاضر ہوکر مشرف باسلام ہوئے حضور پر نورصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

الق عنك شعر الکفر ثم اختتن۔رواہ الامام احمد [1] وابوداؤد عن عثیم بن کلیب الحضر می الجھنی عن ابیہ عن جدہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

زمانہ کفر کے بال اتار پھر اپنا ختنہ کر(اس کو امام احمد اور امام ابوداؤد نے عثیم بن کلیب حضرمی جہنی سے اس نے اپنے باپ سے اور اس نے اپنے دادا سے روایت کی ہے۔ت)

ہاں ا گر خود کر سکتا ہو توآپ اپنے ہاتھ سے کرلے یا کوئی عورت جو اس کام کو کرسکتی ہو ممکن ہو تو اس سے نکاح کرادیا جا ئے وہ ختنہ کردے،اس کے بعد چاہے تو اسے چھوڑ دے یاکوئی کنیز شرعی واقف ہو تو وہ خریدی جائے۔اور اگر یہ تینوں صورتیں نہ ہو سکیں تو حجام ختنہ کردے عــــــہ کہ ایسی ضرورت کے لئے ستر دیکھنا دکھانا منع نہیں۔درمختار میں ہے:

ینظر الطبیب الی موضع مرضھا

بوقت ضرورت بقدر ضرورت طبیب جائے مرض

 

عــــــہ: فتاوٰی افریقہ بھی یہ مسئلہ دیکھیں۔


 

 



[1] سنن ابی داؤد کتاب الطہارۃ باب الرجل یسلم فیؤبالغسل آفتاب عالم پریس لاہور ۱/ ۵۲،مسند احمد بن حنبل حدیث ابی کلیب رضی اﷲ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۳/ ۴۱۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن