30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہاں تہذیب الاسماء امام نووی سے اتنا منقول کانت کثۃ طویلۃ[1] حضرت مولٰی کی ریش مبارك گھنی دراز تھی اس سے ظاہر قبضہ پر دلالت ہے کہ قبضہ تو اصل مقدار لحیہ شرعیہ ہے جس سے کمی جائز نہیں تو اتنی مقدار سے جب تك زائد نہ ہو طویل نہ کہیں گے۔ولہذا علامہ خفاجی نے ریش اطہر انور حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ و سلم کے تابسینہ ہونے کے انکار کی یہی وجہ لکھی کہ ایسا ہوتا تو ریش اقدس طویل ہوتی حالانکہ اس کا قصیر ہونا ثابت ہوا ہے اس تقدیر پر ریش مبارك امیر المومنین علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ میں وہ لفظ کہ پرمی کرد سینہ اورا(ان کے یسنے کو بھردیتی تھی۔ت)اپنے معنی ظاہر پر محمول رہنا چاہئے اقول:وباﷲ التوفیق(میں اﷲ کی توفیق سے کے ساتھ کہتاہوں۔ت)حضرات حسنین رضی اﷲ تعالٰی عنہما کا یہ قول شاید بخیال جہاد ہو کہ بسیاری مو چشم عدو میں مورث زیادت ہیبت ہے ولہذا مجاہدین کو لبیں بڑھانے کی اجازت ہوئی حالانکہ اوروں کو بالاتفاق مکروہ۔
|
کما علی ذٰلك حمل ما عن بعض الصحابۃ الکرام کامیرا لمومنین عثمن الغنی و سیدنا الامام الحسن المجتبٰی رضی اﷲ تعالٰی عنہما من الاختضاب بالسواد مع صحۃ الحدیث بتحریم لغیر اھل الجھاد۔ |
جیسا کہ اسی پر محمول کیا گیا جو بعض صحابہ کرام سے ثابت ہوا ہے جیسے امیر المومنین سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اﷲ تعالٰی عنہ اور سیدنا حسن مجتبٰی رضی اﷲ تعالٰی عنہ بالوں کو سیاہ خضاب لگایا کرتے تھے حالانکہ غیر مجاہدین کے لئے حدیث صحیح سے اس کی حرمت ثابت ہے۔(ت) |
بنظر اطلاق ارشاد اقدس اعفوا اللحٰی [2](داڑھیاں بڑھاؤ۔ت)ان کا اجتہاد اس طرف مودی ہوا کما ذھب الیہ الحسن البصری وغیرہ (جیسا کہ حسن بصری وغیرہ اس طرف گئے ہیں۔ت)تویہ آثار ہمیں اس امر سے عدول پرباعث نہیں ہوسکتے جو ہمارے ائمہ کرام کے نزدیك سنت ثابت ہو اور حقیقت امریہ کہ ہم پر اتباع مذہب لازم۔دلائل میں نظر ائمہ مجتہدین فرماچکے واﷲ سبحنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم(اور اﷲ تعالٰی پاك وبرتر ہے اور خوب جانتاہے اور اس عظمت وشان والے کا علم کامل اور پختہ ہے۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع