30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الامام قال وبہ ناخذ محیط اھ ط [1]۔ |
اور مزید فرمایا ہم اسی مؤقف کے قائل ہیں محیط اھ ط(ت) |
ہندیہ میں محیط امام سرخسی سے ہے:
|
القص سنۃ فیہا وھو ان یقبض الی آخر مامر [2]۔
|
داڑھی کے زائد حصہ کو کتردینا سنت ہے اور وہ یہ ہے کہ بقدر ایك مشت داڑھی چھوڑ کر باقی زائد کو کتر ڈالے(ت) |
اختیار شرح مختار سے منقول ہے۔
|
التقصیر فیھا سنۃ وھو ان یقبض [3] الخ۔ |
ایك مٹھی بھر داڑھی سے زائد بالوں کا کتردینا سنت ہے اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ داڑھی کو مٹھی بھر میں پکڑ کر زائد حصہ کتر ڈالا جائے الخ(ت) |
اسی طرح اور کتب مذہب میں ہے تو ہمارے علما کے نزدیك ایك مشت سے زائد کی سنت ہر گز ثابت نہیں بلکہ وہ زائد کے تراشنے کو سنت فرماتے ہیں۔تو اس کا زیادہ بڑھانا خلاف سنت مکروہ تنزیہی ہوگا۔لاجرم مولانا علی قاری نے جمع الوسائل شرح شمائل ترمذی شریف میں فرمایا:
|
ان کان الطول الزائد بان تکون زیادۃ علی القبضۃ فغیر ممدوح شرعا [4]۔ |
اگر داڑھی زیادہ لمبی ہو یعنی ایك مشت سے زائد ہو تو ایسا ہو ناشریعت میں قابل تعریف اور مستحسن نہیں۔(ت) |
رہاشیخ محقق کا اسے جائز فرمانا وہ کچھ اس کے منافی نہیں کہ خلاف اولٰی بھی ناجائزنہیں،بالجملہ ہمارے علماء رحمہم اﷲ تعالٰی کا حاصل مسلك یہ ہے کہ ایك مشت تك بڑھانا واجب اور اس سے زائد رکھنا خلاف افضل ہے اور اس کا ترشوانا سنت ہاں تھوڑی زیادت جو خط سے خط تك ہو جاتی ہے اس خلاف اولٰی سے بالضرورۃ مستثنٰی ہونا چاہئے ورنہ کس چیز کا تراشنا سنت ہوگا۔ھذا ما ظھرلی واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم(یہ تحقیق مجھ پر ظاہر ہوئی۔اور اﷲ تعالٰی پاك بلند وبالا اور بڑاہے۔ت)
[1] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۶۱
[2] فتاوی ہندیہ کتاب الحظروالاباحۃ الباب التاسع عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۳۵۸
[3] الاختیار لتعلیل المختار کتاب الکراہیۃ فصل فی آداب ینبغی للمؤمن دارالمعرفۃ بیروت ۴/ ۱۶۷
[4] جمع الوسائل فی شرح الشمائل باب ماجاء فی خلق رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم دارالمعرفۃ بیروت ۱/ ۳۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع