30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وہمچنیں عمر وعثمان رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین و نوشتہ اند کان الشیخ محی الدین رضی اﷲ تعالٰی عنہ طویل اللحیۃ وعریضھا [1]۔ |
کی داڑھی ان کے سینے کو بھردیتی تھی اس طرح حضرت فاروق اعظم اور حضرت عثمان رضی اﷲ تعالٰی عنہماکی مبارك داڑھیاں تھیں،اور لکھتے ہیں کہ شیخ محی الدین سیدنا عبدالقادر جیلانی رضی اﷲ تعالٰی عنہ لمبی داڑھی اور چوڑی داڑھی والے تھے۔(ت) |
شاید انھیں آثار کی بنا پر شیخ محقق نے شرح مشکوٰۃ میں فرمایا:
|
مشہور قدر یك مشت ست چنانکہ کمتر ازیں نباید و اگر زیادہ براں بگزارد نیز جائز ست بشرطیکہ از حد اعتدال نگزرد [2]۔ |
مشہورمقدار ایك مشت ہے پس اس مقدار سے کم نہیں ہونی چاہئے اور اگر اس سے زیادہ چھوڑدے تو بھی جائز ہے بشرطیکہ اعتدال برتا جائے۔(ت) |
اور مدارج میں ایك قول یہ نقل فرمایا کہ علماء ومشائخ کو ایك مشت سے زیادہ رکھنا بھی درست ہے،
|
حیث قال مشہور در مذہب حنفی چہار انگشت و ظاہر آنست کہ مراد آں باشد کہ کم ازیں نمی باید و لیکن در روایت آمدہ است کہ واجب ست قطع زیادہ برآں وگفتہ اند کہ اگر علماء ومشائخ زیادہ براں بگزارند نیز درست ست [3]۔ |
جیسا کہ فرمایا مذہب حنفی میں مشہور یہ ہے کہ مقدار داڑھی چار انگشت ہو اور ظاہر یہ ہے کہ اس سے کم نہیں ہونی چاہئے لیکن حدیث شریف میں آیا ہے کہ اس سے زائد کو قطع کرنا واجب ہے اور فرماتے ہیں اگر علماء اور مشائخ اس سے زائد رکھیں تو بھی جائز ہے۔(ت) |
مگر سیدنا عبداﷲ بن عمر و ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم اپنی ریش مبارك مٹھی میں لے کر جس قدر زیادہ ہوتی کم فرما دیتے۔ بلکہ یہ کم فرمانا خود حضور پر نور صلوات اﷲ تعالٰی وسلامہ علیہ سے ماثور امام محمد کتاب الآثار میں فرماتے ہیں:
|
اخبرنا ابوحنیفہ عن الھیثم عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی |
ہم سے امام ابوحنیفہ نے ارشاد فرمایا ان سے ابوالہیثم نے ان سے حضرت عبداﷲ ابن عمر |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع