30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الینابیع [1]۔ |
میں مذکو رہے۔(ت) |
عین العلم میں ہے:
|
یکرہ الزیادۃ فی العارضین بارسال الصدع المتجاوزۃ عن عظمھا [2] اھ ملخصا واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم۔ |
رخساروں پر بالو ں کو بڑھانا کنپٹیوں کے بال چھوڑتے ہوئے جوان کی ہڈیوں سے متجاوز ہوں مکروہ ہے اھ ملخصا۔اﷲ تعالٰی خوب جانتا ہے اور اس بڑی شان والے کا علم سب سے زیادہ ہے۔(ت) |
مسئلہ ۲۰۵ تا ۲۰۸:
|
الحمدﷲ الذی انبت الشعر علی رؤسنا یزید فی الخلق مایشاء والصلوٰۃ والسلام علی بھجۃ نفوسنا واٰلہ وصحبہ الی یوم الخیراء۔ |
سب تعریف اس خدا ئے بزرگ وبرتر کے لئے ہے جس نے ہمارے سروں پر بال اگائے اور وہ جو چاہے خلق میں اضافہ کرتاہے اور درود وسلام ہو اس محبوب ذات پر جو ہماری جانوں کی رونق ہے اور ان کی اولاد اور ساتھوں پر حسرتوں والے دن یعنی قیامت تك درود وسلام ہو۔(ت) |
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ:
(۱)ریش ایك مشت سے زیادہ رکھنا سنت ہے یامکروہ؟
(۲)اور فخر عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ریش مبارك اپنی کو کبھی زیادہ ایك مشت سے ترشوایا ہے یانہیں؟
(۳)اور دیگر سوال یہ ہے کہ زید کہتاہے کہ سید الموجودات صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی ریش مبارك ایك مشت سے زیادہ کبھی نہ ہوئی یعنی پیدائشی آپ کی ایك ہی مشت تھی۔
(۴)اور حضرت علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی زیادہ ایك مشت سے تھی یا ایك ہی مشت؟ بینوا توجروا(بیان کروا اور اجر پاؤ۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع