دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

اشعۃ اللمعات میں زیر حدیث صحیحین:

عن نافع عن ابن عمر قال سمعت النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نھی عن القزع قیل لنافع ما القزع قال یحلق بعض رأس الصبی ویترك البعض۔

بحوالہ حضرت نافع حضرت عبداﷲ ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے روایت ہے کہ انھوں نے فرمایا کہ میں نے حضور علیہ السلام نے سنا کہ آپ نے قزع سے منع فرمایا حضرت نافع سے پوچھا گیا کہ قزع کیا ہوتا ہے ؟ تو آپ نے فرمایا قزع یہ ہے کہ بچہ کے سر کے کچھ بال مونڈدیئے جائیں اور کچھ رہنے دیئے جائیں۔(ت)

تحریر فرمایا:

گفتہ اند قزع حلق راس است از مواضع متفرقہ آں واگر چہ ظاہر عبارت کہ در تفسیر وے واقع شدہ مطلق است ولیکن شراح ہمہ تصریح کردہ اند بایں قید ودر روایت فقہیہ نیز ہمچنیں آمدہ است [1]۔

کہتے ہیں کہ"قزع"سر کے بالوں کو مختلف مقامات سے مونڈ ڈالنا ہوتاہے اگر چہ بظاہر وہ عبارت جو تفسیر"قزع"میں واقع ہوئی ہے وہ مطلق ہے لیکن تمام شارحین نے اس قید کا صراحتا ذکر کیا ہے(قید یہ ہے کہ سر کے مختلف حصے مونڈ دیئے جائیں)اور فقہی روایات میں بھی یونہی آیا ہے۔(ت)

شرح شمائل شریف میں ہے:

لم یروتقصیر الشعر منہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الامرۃ واحدۃ [2] الخ۔

حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے با ل کترنے صرف ایك ہی مرتبہ مروی ہیں۔(ت)

عالمگیری میں ہے:

عن ابی حنیفہ رحمہ اﷲ تعالٰی یکرہ ان یحلق قفاہ الا عند الحجامۃکذا فی

امام ابوحنیفہ رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ سے مروی ہے کہ گدی کے بال مونڈنا مکروہ ہے مگر پچھنے لگوانے کی صور ت میں جائز ہیں۔یونہی الینابیع

 


 

 



[1] اشعۃ اللمعات شرح مشکوٰۃ کتاب اللباس باب الترجل مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۳/ ۵۷۱

[2] جمع الوسائل فی شرح الشمائل باب ماجاء فی شعررسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم دارالمعرفۃ بیروت ۱/ ۸۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن