30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الاظفار یوم الاربعاء فانہ یورث البرص وعن ابن الحاج صاحب المدخل انہ ھم بقص اظفارہ یوم الاربعاء فتذکر ذٰلك فترك ثم رای ان قص الاظفار سنۃ حاضرۃ ولم یصح عندہ النھی فقصھا فلحقہ ای اصابہ البرص فرای النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی النوم فقال الم تسمع نھی عن ذلك فقال یا رسول اﷲ لم یصح عندی ذلك فقال یکفیك ان تسمع ثم مسح صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم علی بدنہ فزال البرص جمیعا قال ابن الحاج رحمہ اﷲ تعالٰی فجددت مع اﷲ توبۃ الی لا اخالف ماسمعت عن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ابدا [1]۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم بالصواب فقط۔ |
وارد ہوئی ہے کیونکہ یہ عمل باعث مرض برص ہے ابن الحاج صاحب مدخل سے مروی ہے کہ انھوں نے بدھ کے دن اسی نہی کے پیش نظر ناخن نہ کاٹے پھر خیال آیا کہ ناخن کاٹنے کا عمل توسنت ہے اور نہی والی روایت صحیح نہیں چنانچہ اسی خیال کے ساتھ ناخن کاٹ ڈالے اور انھیں مرض برص لاحق ہوگیا پھرخواب میں آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی،آپ نے فرمایا کیا تم نے ممانعت نہیں سنی تھی؟ انھوں نے عرض کی یا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم! میرے نزدیك یہ حدیث صحیح نہ تھی۔آپ نے ارشاد فرمایا تمھارے لئے میرے نام کی نسبت سے سننا ہی کافی تھا(یعنی کافی ہونا چاہئے تھا)پھر آپ نے ان کے جسم پر ہاتھ پھیرا تو مرض برص سے شفا ہوگئی اور مرض مکمل طو رپر زائل ہو گیا۔ابن الحاج رحمہ اﷲ تعالٰی فرماتے ہیں پھر میں نے اﷲ تعالٰی کے حضور نئے سرے سے توبہ کی کہ اب میں حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی نسبت اور حوالے سے جو کچھ بھی سنوں گا اس کی مخالفت کبھی نہیں کروں گا۔اﷲ تعالٰی پاك وبلند وبالا ہے اور راہ صواب کو خوب جانتاہے۔فقط۔(ت) |
مسئلہ ۲۰۴:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ۱سرکے بال جو تالو پر سے کھلوادئے جاتے ہیں آیا درست ہے ان کا منڈوانا یانہیں؟
۲دو سرے یہ کہ سر کے بال کتروانا اور ایك انگشت کے قریب رکھنا یا کہ اگلی جانب کے کچھ بڑے اور پیچھے کی جانب سے چھوٹے کرتے ہوں،جو حکم شرع مطہر کا اس بارے میں ہو بیان فرمائیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع