دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

محرمات نہیں ہوسکتے نہ ان سے وبال میں کچھ کمی ہو بلکہ موجب زیادت نکال ہیں کہ جب ارتکاب ممنوع کے ساتھ ندامت واعتراف بجرم لاحق ہو تو وہ باعث تخفیف عذاب اور عزم مع الترك موجب محو گناہ ہوجاتی ہے اور جب حکم شرع کے سامنے گردن نہ جھکائیں بلکہ باصرار پیش آئیں اور ایسے جھوٹے بہانوں کا دامن پکڑیں تو شامت اس کی ایك  سےہزار ہوجاتی ہے اور اگر داڑھی چھوڑنے یانیچی رکھنے کی تحقیر اور ان لوگوں سے کہ ایسا کرتے ہیں استہزاء اور انھیں تشبہیات وتمثیلا ت قبیحہ سے یاد کرے گا تو قطعا کا فرہے کہ یہ سنن سے ہے اور اس کی سنیت قطعی الثبوت،ایسی سنت کی توہین وتحقیر اور اس کے اتباع پر استہزاء بالاجماع کفر کما ھومصرح فی الکتب الفقہیۃ والکلامیۃ(جیسا کہ فقہ اور علم کلام کی کتابوں میں صراحۃً یہ مذکور ہے۔ت) عورت اس کی نکاح سے نکل جائے گی اور بعد اس کے جو بچے ہوں گے اولاد حرام ہوں گے اہل اسلام کو اس سے معاملہ کفار برتنا لازم۔بعد مرگ اس کے جنازہ کی نماز نہ پڑھیں اور مقابرمسلمین میں دفن نہ کریں بلکہ جہاں تك ممکن اس جنازہ ناپاك کی تذلیل کریں کہ اس نے ایسے عزت والے پیغمبر افضل المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی سنت کو ذلیل سمجھا العیاذ باللہ، واﷲ نسئل حسن الخواتیم والعلم بالحق عند ربی ان ربی خبیر علیم(اﷲ تعالٰی کی پناہ۔ہم اﷲ تعالٰی سے خاتمہ بالخیر کا سوال کرتے ہیں اور حق کا علم میرے پروردگار ہی کے پاس ہے۔بلاشبہہ میرا پروردگار(ہر چیز سے)پوری طرح خبردار اور سب کچھ جاننے والا ہے۔ت)

مسئلہ ۲۰۳:                            مسئولہ محمد حسین شاگرد رشید احمد گنگوہی                      ۲۵ شوال ۱۳۰۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ بدھ کے دن ناخن کتروانا چاہئے یا نہیں؟ اگر نہ چاہئے تو اس کی وجہ کیا ہے؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤ اور اجر پاؤ۔ت)

الجواب:

نہ چاہئے،حدیث میں اس سے نہی آئی کہ معاذاﷲ مورث برص ہوتاہے۔بعض علماء رحمہم اﷲ تعالٰی نے بدھ کو ناخن کتروائے، کسی نے بربنائے حدیث منع کیا،فرمایا صحیح نہ ہوئی،فورا برص ہوگئی،شب کو زیارت جمال بے مثال حضور پر نور محبوب ذی الجلال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے مشرف ہوئے شافی کافی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے حضور اپنے حال کی شکایت عرض کی، حضور والا صلی اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم نے نہ سنا تھا کہ ہم نے اس سے نہی فرمائی ہے۔عرض کی حدیث میرے نزدیك صحت کو نہ پہنچی،ارشادہوا تمھیں اتنا کافی تھا کہ یہ حدیث ہمارے نام پاك سے تمھارے کان تك پہنچی،یہ فرماکر حضور مبرئ الاکمہ والابرص ومحی الموتی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم(حضور اندھوں کوڑھیوں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن