30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۱۹۸: از پنڈول بزرگ ڈاکخانہ رائے پور ضلع مظفرپور مسئولہ نعمت شاہ خاکی بوڑاہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ سید کے لڑکے سے جب شاگر ہو یا ملازم ہو دینی یا دنیاوی خدمت لینا اور اس کو مارنا جائز ہے یانہیں؟
الجواب:
ذلیل خدمت اس سے لینا جائز نہیں۔نہ ایسی خدمت پر اسے ملازم رکھنا جائز۔اور جس خدمت میں ذلت نہیں اس پر ملازم رکھ سکتاہے۔بحال شاگرد بھی جہاں تك عرف اورمعروف ہو شرعا جائز ہے لے سکتا ہے اور اسے مارنے سے مطلق احتراز کرے۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۹۹: از پنڈول بزرگ ڈاکخانہ رائے پور ضلع مظفر پور مسئولہ نعمت شاہ خاکی بوڑاہ
کوئی لڑکا ایسا ہے کہ ماں اس کی شیخ ہے اوربا پ سید اور وہ لڑکا خدمت کرنے کے لئے اپنے کو چھپاکے شیخ کہتا ہے کہ استاد یا آقا کی خدمت کریں اور اُش کھائیں ہرچند منع کیا جاتاہے لیکن وہ نہیں مانتا ایسی حالت میں کیا کیا جائے اس سے خدمت لی جائے اوراس کوجھوٹا دیا جائے یانہیں؟
الجواب:
جب معلوم ہے کہ وہ سید کا بیٹا ہے اگر چہ ماں شیخ یا کوئی قوم ہے تو اس کا جواب مسئلہ ماقبل میں گزرا اس کا انکار کچھ معتبر نہیں۔باقی رہا مسلمان کا جھوٹا وہ کھانا کوئی ذلت نہیں۔حدیث میں اسے شفا فرمایا وہ مانگے تو اسے اسی نیت سے دیا جائے نہ کہ بہ نیت اوش۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۰۰: از شہر بالجتی کنواں ۲۵ محرم ۱۳۲۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین وفضلائے شرع متین جو شخص السلام علیکم کے جواب میں سلامت یا سلاملیکم یا سلامالکم یا ولیکم کہے اور اس کو السلام علیکم وعلیکم السلام بتایاجائے لیکن وہ غلط کو صحیح جانے یا صحیح کی صحت میں سعی نہ کرے تو اس کو السلام علیك کرنا یا جواب دینا چاہئے یانہ چاہئے؟
الجواب:
سنی مسلمان غیر فاسق معلن کو ابتداء سلام کرے،وہ اگر جواب خلاف سنت دے سمجھائے،ورنہ اس پر الزام نہیں۔نہ اس کے سبب سنت سلام ترك کی جائے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع