30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہاں اگر کوئی سجدہ کرے تو اسے منع کرنا فرض ہے یہ دوسری بات ہے قدمبوسی کو سجدہ سمجھ کر منع کرنا وہی گمان خبیث ہے اور براہ توارضع اگر دست بوسی کو بھی منع کرے تو وہ اس سے منع نہیں بلکہ اپنے آپ کو اس قابل نہ سمجھنا ہے،
|
وانما الاعمال بالنیات وانما لکل امری مانوی [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اعمال کا دارومدار انسانی ارادو ں پر ہے اور ہر آدمی کے لئے وہی کچھ ہے جس کا اس نے ارادہ کیا ہے واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۱۹۷: از بذلہ بارٹہ ڈاکخانہ خاص تحصیل وضلع ہوشیار پور محمد عطاء الٰہی
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین دریں مسئلہ کہ عمر نے اپنے شیخ طریقت کا دست بوسی وپابوسی سے استقبال کیا۔ زید نے جو کہ اپنے آپ کو ایك عالم شخص تصور کرتاہے فی البدیہہ کہاکہ عمر اس فعل کے ارتکاب سے مشرك ہوگیا اور اس کا نکاح بھی باطل ہوگیا شریعت عزا کا اس مسئلہ میں کیا فیصلہ ہے۔اگر زید کا عمر کو مشرك کہنا جائز نہیں تو زید کس عتاب کا مرتکب ہے؟
الجواب:
علمائے دین ومشائخ صالحین کی دست بوسی وقدمبوسی سنت ہے کما حققناہ فی فتاوٰنا(جیسا کہ ہم نے اپنے فتوٰی میں اس کی تحقیق کی ہے۔ت)زید نے کہ اس بناء پر بلاوجہ مسلمان کو کافر اور اس کے نکاح کوساقط بتایا وہ بحکم احادیث فقہ خود اس حکم کا قابل ہے از سر نور کلمہ اسلام پڑھے اور اس کے بعد اپنی عورت سے نکاح جدید کرے بشرطیکہ وہابی نہ ہوا اور جو وہابی ہے وہ خود مرتد ہے نہ وہ توبہ کرے نہ اس کی توبہ ہے۔
|
قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یمرقون من الدین کما یمرق السھم من الرمیۃ ثم لا یعودون [2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
حضور اکرم صلی تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر کمان سے نکل جاتاہے پھر وہ دین کی طرف نہ لوٹیں گے۔اور اﷲ تعالٰی سب سے بڑا عالم ہے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع