دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

الجواب:

فجروعصر کے بعد مصافحہ جائز ہے۔اصل میں سنت ہے اور تخصیص مباح،کما ذکرہ الشاہ ولی اﷲ الدھلوی فی شرح المؤطا والامام النووی فی الاذکار وغیرھما(جیسا کہ حضرت شاہ ولی اﷲ دہلوی نے شرح مؤطا میں اور امام نووی نے اذکار میں اور ان دوکے علاوہ باقیوں نے اپنی اپنی کتابوں میں بیان فرمایا ہے۔ت)اور ضروری عرفی جاننے میں حرج نہیں اور ضروری شرعی خود نفس مصافحہ بھی نہیں حالانکہ سنت ہے نہ اسے کوئی غرض وہ واجب شرعی کہتاہے،نسیم الریاض میں ہے:

الاصح انھا بدعۃ مباحۃ [1]۔

زیادہ صحیح یہ ہے کہ مصافحہ کرنا ایك جائز بدعت ہے۔(ت)

تمام تفصیل ہمارے رسالہ وشاح الجید فـــــــ میں ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۹۳:                             از شہر بریلی مدرسہ منظر الاسلام مسئولہ مولوی رمضان علی صاحب بنگالی       ۱۵صفر ۱۳۳۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کچھ لوگ ایك مسجد میں سنتیں پڑھ رہے ہیں کچھ لوگ تسبیح وتہلیل کررہے ہیں اور کچھ تلاوت کلام اﷲ شریف کررہے ہیں اور کچھ لوگ یونہی بیٹھے ہوئے ہیں تو ایسی حالت میں انھیں سلام کرناجائز ہے یانہیں؟

الجواب:

اگر کچھ لو گ خالی بیٹھے ہوں ان کو سلام کرسکتا ہے اور جو لوگ نماز یا تلاوت یا ذکر میں ہیں ان کو سلام کرنا مکروہ ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۹۴:                ازنصیر آباد ضلع اجمیر شریف میں محلہ دودہان مرسلہ جناب شیخ محمد عمر صاحب                 ۲۱ رجب المرجب ۱۳۳۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید اپنے پیر کو سجدہ تعظیمی کیا کرتا ہے اور جب اس کو منع کیا جاتاہے کہ تعظیمی سجدہ سوائے خدا کے کسی کو درست نہیں خواہ پیغمبر ہو یا پیر،تو زید مذکور پیر کو سجدہ تعظیمی کرنے کی نفی میں قرآن مجید واحادیث نبوی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے ثبوت طلب کرتا ہے لہذا دریافت طلب امر یہ ہے کہ آیا یہ تعظیمی سجدہ جو اپنے پیر یا استاد کوکیا جاتاہے ازروئے شرع شریف جائز ہے یا حرام ؟ اور پیر کو تعظیمی سجدہ کرنے والا مومن ہے یا مشرک۔ فقط۔بینوا توجروا۔


 

 



[1] نسیم الریاض شرح الشفاء للقاضی عیاض الباب الثانی دارلکتب العلمیہ بیروت ۲/ ۱۳

فـــــــ: رسالہ وشاح الجید فی تحلیل معانقۃ العید فتاوٰی رضویہ جلد ہشتم مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور میں مرقوم ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن