30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کھڑے رہنا نہ چاہئے اوراگر کوئی معظم اس کی خواہش کرے اس کی یہ خواہش حرام ہے۔ حدیث میں ہے:
|
من سرہ ان یتمثل لہ الرجال قیاما فلیتبوأ مقعدہ من النار [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
جو کوئی اس بات سے خوش اورع مسرور ہو کہ لوگ اس کے لئے کھڑے رہیں تو اس کو اپنا ٹھکانا دوزخ میں بنالینا چاہئے۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۱۹۰: از ڈاکخانہ راموچکماء کول ضلع چٹگانگ مدرسہ عزیزیہ مرسلہ مفیض الرحمن صاحب ۹ جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ
قرآن مجید کو بعد تلاوت ماتھے پر رکھنا بہ نیت تعظیم کیساہے؟
الجواب:
مصحف شریف کو تعظیما سراور آنکھوں اور سینے سے لگانا اور بوسہ دینا جائز ومستحب ہے کہ وہ اعظم شعائر سے ہے اور تعظیم شعائر تقوٰی القلوب سے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۹۱: از کوٹلی لوہاران مغربی ضلع سیالکوٹ مرسلہ ابوالیاس محمد امام الدین
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ عورتوں کے ساتھ السلام علیکم کا کیا حکم ہے کہنا چاہئے یا نہ؟ اگر کہنا چاہئے تو بوڑھی جوان کا فرق ہے یانہیں؟ اور اپنے بیگانے کی تمیز ہوگی یانہیں؟ اور عورتیں آپس میں کن الفاظ سے سلام کیا کریں اور مرد عورتوں سے کن الفاظ سے کہا کریں؟
الجواب:
محارم وازواج پر سلام مطلقًا ہے اور اجنبیات میں جوانوں کو سلام نہ کیا جائے بوڑھیوں کو کیا جائے بلکہ جوانیں اگر سلام نہ کریں تو جواب دل میں دیا جائے انھیں نہ سنائے حالانکہ جواب دینا واجب ہے اور لفظ سلام کا مرد وعورت کا باہم اور ایك دوسرے کے ساتھ مطلقًا السلام علیکم ہے اور سلام بھی کافی۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۹۲: از رام پور مسئولہ محمد سعید
بعد نماز فجر اورعصر مصلحین باہم مصافحہ بالخصوص اور ضروری جان کر کرنا عندالحنفیہ سنت ہے یا مستحب یا مکروہ؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع