30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الحجل ان یرفع رجلا ویقفز علی الاخرٰی من الفرح زادف النھایۃ وقد یکون بالرجلین الاانہ قفز [1]۔ |
تو حضرت زید خوشی اور مسرت،سے ناچنے لگے اس طور پر کہ ایك پاؤں اٹھاتے اور دوسرے پا ناچتے اور نہایہ(ابن اثیر) میں اتنا زیادہ ہے کبھی یہ دوپاؤں سے ہوتاہے مگر یہ وہ کودے۔ (ت) |
چلانا بھی اگر بے اختیاری سے ہو تو مثل وجد کسی طرح زید حکم نہیں آسکتا،اور اگر ریا سے ہے تو نماز بھی حرام ہے۔اور اگر کوئی نیت فاسدہ نہیں مگر وہاں کسی مریض یانائم کو تکلیف یا نمازی یاذاکر یا مشتغل علم کی تشویش ہو تو ممنوع ہے امیر المومنین مولی علی کرم اﷲ وجہہ کی حدیث میں ہے وقت نماز میں حضور اقدس صلی اﷲ علیہ وسلم نے تلاوت کرنے والوں کو جہر قرآن سے منع فرمایا اور اگر تمام مفاسد سے پاك ہو تو کوئی حرج نہیں۔
علامہ ابن عابدین شامی منہوات شفاء العلیل میں نورا لعین فی اصلاح جامع الفصولین علامہ ابن کمال وزیرکا فتوٰی نقل فرماتے ہیں: ؎
|
مافی التواجد ان حققت من حرج ولا التمایل ان اخلصت من بأس فقمت تسعی علی رجل وحق لمن دعاوہ لاہ ان یسعی علی الرأس الرخصۃ فیما ذکر من الاوضاع عند الذکر والسماع للعارفین الصارفین اوفاتھم الی احسن الاعمال السالکین المالکین لضبط انفسھم عن قبائح الاحوال فھم لا یستمعون الامن الالہ ولایشتاقون اﷲ ان ذکروہ ناحوا وان وجدوہ صاحوا اذا وجد علیہم الوجد فمنھم من طرقتہ طوارق الھیبۃ |
وجد کی صورت اختیار کرنے میں کچھ حرج نہیں بشرطیکہ محقق اور ثابت ہوجائے،جھومنے اور لڑکھڑانے میں بھی کچھ مضائقہ نہیں بشرطیکہ خالص ہو،اگر تو ایك پاؤں پر دوڑے اورناچ کرے تو یہ اس کے لئے حق ہے کہ جس کو اپنا مولٰی بلائے کہ وہ اپنے سر کے بل دوڑ لگائے۔اور جن اوضاع (انواع اقسام)میں یہ ذکر کیا گیا کہ ذکر اور سماع کے وقت ان کی اجازت(رخصت)سے وہ ان خداشناس لوگوں کے لئے ہے جو اپنے اوقات کو اچھے کاموں میں صرف کرتے ہیں اور راہ خدا وندی پر چلنے والے ہیں مذموم حالات سے اپنے نفس کو قابورکھنے کی دسترس رکھتے ہیں(یعنی بری حرکات سے انھیں روك سکتے ہیں)پھر وہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع