30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
القدسی حدیقہ ندیہ شرح محمدیہ میں فرماتے ہیں:
|
الانحناء البالغ حد الرکوع لایفعل لاحد کالسجود ولاباس بما نقص من حد الرکوع لمن یکرم من اھل الاسلام [1]۔ |
رکوع کی حد تك جھکنا کسی کے لئے نہ کیا جائے جیسے سجدہ(یعنی یہ دونوں مخلوق کے لئے روا نہیں)او اگر رکوع کی حد سے کم جھکاؤ ہو تو پھر معزز اہل اسلام کے لئے ایسا کرنےکا کچھ حرج نہیں(ت) |
وجد کو حرام کہنا عجیب بات ہے وہ حالت اضطراری ہے جس پر حکم ہوہی نہیں سکتا نہ کہ تحریم نہ کہ بالاجماع نہ کہ تحلیل پر خوف کفر،یہ احکام اصلا درجہ صحت نہیں رکھتے۔واﷲ یقول الحق ویھدی السبیل(اﷲ تعالٰی حق بیان فرماتاہے اور وہی سیدھا راستہ دکھاتاہے۔ت)یوہیں تصفیق اگر اضطراری جیساکہ فریق ثا نی نے ایك بار مطلق کہہ کے دوبارہ اس کو مقید کیا تو بلاشبہ اسے بھی زیر حکم لانا جائز وحرام ٹھہرانا اسی طرح باطل ہے کہ مورد احکام افعال اختیاریہ ہیں نہ کہ اضطراریہ،ہاں اگر بالاختیارنہ ہو تو ضرور مکروہ ہے کہ نساء وفساق سے مشابہت ہے۔نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
التسبیح للرجال والتصفیق للنساء [2]۔ |
مرد"سبحان اللہ"کہیں اور عورتیں تالی بجائیں(امام کونماز میں آگاہ کرنے کے لئے)۔(ت) |
حضرت سیدنا محبوب الٰہی نظام الحق والدین سلطان الاولیاء رضی اﷲ تعالٰی عنہ اپنی مجلس مبارك سماع کے حاضرین کو فرماتے کہ:
|
کف دست بر پشت دست زنند،کف دست برکف دست نہ زنند کہ مشابہہ لہونگر دد [3]۔ |
ایك ہاتھ کی ہتھیلی دوسر ہاتھ کی پشت پر ماریں لہذا ہتھیلی کو ہتھیلی پر نہ ماریں تاکہ کھیل کے مشابہ نہ ہو۔(ت) |
رقص میں بھی دو۲ صورتیں ہیں اگر بیخودانہ ہے تو سلطانگیر وخراج ازخراب(اس لئے کہ بادشاہ کسی غیر آباد اور ویران زمین میں کسی سے ٹیکس نہیں لیتا۔ت)وہ کسی طرح زیر حکم نہیں آسکتا،اور اگر بالاختیار ہے تو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع