دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

لھو الحدیث وان کان ظاھرہ عاما فی کل مایلھی عما یعنی الا انہ ذکر فی الفتاوی العمادیۃ وکذا فی العوارف وغیرہ ان ابن عباس وابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہما کانا یحلفان اناقد سمعنا عن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان المراد بہ التغنی و یوافقہ الروایۃ الثانیۃ من النزول فیکون دلیلا علی حرمتہ [1] اھ وقال الطبری واجمع علماء الامصار علی کراھۃ الغناء والمنع منہ وانما فارق الجماعۃ۔

کھیل کی باتوں میں شغل رکھتے ہیں اور انھیں تو ہین آمیز عذاب سے ڈرایا،اور کھیل کی باتیں اگر چہ بظاہر عام ہیں جوہر اس چیز کو شامل ہیں جو انسان کو فائدہ بخش کام سے غافل کردے لیکن فتاوٰی عمادیہ اور اسی طرح"عوارف"وغیرہ میں مذکور ہے کہ حضرت عبداﷲ بن عباس اور حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہما دونوں قسم کھا کر کہتے تھے کہ ہم نے حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے سنا ہے کہ اس سے گانابجانا مراد ہے اور شان نزول کی دوسری روایت اس کی موافت کرتی ہے لہذا یہ حرمت غنا پر دلیل ہے اھ۔اور امام طبری،نے فرمایا:تمام شہروں کے علماء کرام کا گانے کی کراہت (ناپسندیدگی)اور ممانعت پر اجماع اور اتفاق ہے۔(ت)

ابراہیم بن سعد وعبداﷲ عنبری جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے پاس عمرو بن قرۃ آیا اور اس نے غناء فاحشہ کی رخصت چاہی حضرت نے جازت نہ دی علاوہ بریں تمام فقہائے اور صوفیائے کرام نے غناو رقص وغیرہ سے منع فرمایا ہے۔مضمرات میں ہے:

من اباح الغناء یکون فاسقا [2]۔

جو گانے بجانے کو مباح قرار دے تو وہ فاسق ہے۔(ت)

اور شیخ شہاب الدین سہروری عوارف میں فرماتے ہیں:

سماع الغناء من الذنوب [3] الخ۔

گانا سننا گناہ ہے۔الخ(ت)

اور چونکہ غنا ورقص وغیرہ خصوصًا اس زمانہ فتنہ وفساد میں جیسا کہ صوفی لوگ مجلس قائم کرکے کرتے ہیں عوام وجہال


 

 



[1] التفسیرات احمدیہ تحت آیۃ ۳۱/ ۶ المطبعۃ الکریمۃ دہلی ص۵۹۹۔۶۰۰

[2] فتاوٰی جامع الفوائد بحوالہ المضمرات کتاب الکراھیۃ فصل فی الغناء مکتبہ حقانیہ کوئٹہ ص۴۲۸

[3] عوارف المعارف الباب الثالث والعشرون مطبعۃ المشہد الحسینی قاہرہ ص۱۱۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن