دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

اور تفسیر احمدی وعوارف وغیرہ میں لکھا ہے کہ جنید رحمہ اﷲ تعالٰی اخر عمر میں غنا سے توبہ کرلی تھی۔قرآن مجید میں اﷲ پاك فرماتاہے:

"وَ اسْتَفْزِزْ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْہُمْ بِصَوْتِکَ"[1]

اور ان میں سے جس پر تو قابو پاسکتا ہے اسے اپنی آواز کے ذریعے(راہ حق سے)پھسلا دے۔(ت)

تفسیر احمدی میں ہے:

ذکر فی الفتاوٰی العمادیۃ والعوارف قال مجاھد انھا تدل علی حرمۃ التغنی وذٰلك لان قولہ استفزز خطاب لابلیس علیہ اللعنۃ ومعناہ حرك من استطعت من بنی آدم بصوتك وھو صوت التغنی والمزامیر [2]۔

فتاوٰی عمادیہ اور عوارف میں ذکر کیا گیا کہ امام مجاہد نے فرمایا:آیۃ مذکورہ گانا بجانے کی حرمت پر دلالت کرتی ہے۔اور یہ اس لئے کہ اﷲ تعالٰی کا ارشاد:"استفزز"ابلیس علیہ اللعنۃ کو خطاب ہے اور اس کا مفھوم یہ ہے اولاد آدم میں سے جس پر تو طاقت پائے(اور اس پر تیرا بس چلے)اسے اپنی آواز سے حرکت میں لا،اور وہ گانے اور اس کے ساز کی آواز ہے۔(ت)

اور تفسیر احمدی میں تحت آیت "وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّشْتَرِیۡ لَہۡوَ الْحَدِیۡثِ"[3](اور لوگوں میں کوئی وہ ہے جو کھیل کود کی باتوں کا خریدار اور متلاشی رہتاہے۔ت)میں ہے:

انھا نزلت فی نضربن الحارث اشتری کتب الاعاجم وکان یحدث بھا قریشا وقیل کان یشتری الفتیات المغنیات الخ وانما قلنا تدل علی حرمۃ الغناء لان اﷲ تعالٰی قد ذم من یشتغل بھوالحدیث واوعدہ بعذاب مھین و

(ملاجیون رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا)آیۃ مذکورہ بالانضربن حارث کے حق میں نازل ہوئی کہ جس نے اہل عجم کی کتابیں خریدیں اور قریش کو پڑھ کر سناتا او یہ بھی کہا گیا کہ وہ گانے والی لونڈیاں خریدا کرتا تھا اور یہ جو ہم نے کہا کہ آیۃ مذکورہ گانے کی حرمت پر دلالت کرتی ہے اس لئے کہ اﷲ تعالٰی نے ان لوگوں کی مذمت بیان فرمائی جو

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۷ /۶۴

[2] التفسیرات احمدیہ تحت آیۃ ۳۱ /۶ المطبعۃ الکریمیۃ دہلی ص۶۰۰

[3] ا لقرآن الکریم ۳۱ / ۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن