دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

نبیوں کو"رب"بنالو الخ۔ت) کی ذیل میں مفسرین جیسے تفیسر کبیر،تفسیر ابوالسعود،تفسیر کشاف ومدارك وغیرہم لکھتے ہیں کہ یہ آیت سجدہ تحیت کی ممانعت میں نازل ہوئی ہے۔

کمااخرج عبدالرزاق فی تفسیرہ واخرج ابن جریر وابن ابی حاتم عن ابن جریج و عن الحسن قال بلغنی ان رجلا قال یا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نسلم علیك کما یسلم بعضنا علی بعض افلا نسجدلك قال لاولکن اکرموا نبیکم واعرفوا الحق لاھلہ فانہ لاینبغی ان یسجد لاحد من دون اﷲ فانزل اﷲ تعالٰی ماکان لبشر [1]الخ واخرج عبد بن حمید عن الحسن مثلہ۔

جیسا کہ عبدالرزاق نے اپنی تفسیر میں اس کی تخریج کی،اور ابن جریر اور ابن حاتم نے ابن جریج اور خواجہ حسن بصری سے تخریج کی،فرمایا مجھے یہ اطلاع پہنچی کہ ایك شخص نے حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی بارگاہ میں عرض کی:یا رسول اللہ(علیك الصلٰوۃ و السلام)ہم آپ کو اسی طرح سلام کرتے ہیں جس طرح ہم ایك دوسرے کو سلام کرتے ہیں کیا ہم آپ کو سجدہ نہ کریں؟ ارشاد فرمایا:نہیں،ہاں البتہ اپنے نبی کی عزت وتوقیر کرو۔اور حق کو اس کے اہل کے لئے پہچانو کیونکر کسی کے لئے یہ زیبا اور لائق نہیں کہ وہ اﷲ تعالٰی کے علاوہ کسی کو سجدہ کرےتو پھر اﷲ تعالٰی نے یہ آیت نازل فرمائی ماکان لبشر الخ۔اورعبد بن حمید نے حضرت حسن سے اسی طرح تخریج فرمائی۔(ت)

علاوہ ازیں تمام کتب احادیث اور کتب فقہ میں اس کی ممانعت بھری پڑی ہے کما لایخفی علی اھل العلم(جیسا کہ اہل علم پر پوشیدہ نہیں۔ت)اور غنا ووجد تواجد ورقص وتالیا بجانا گوان میں بعض امور جیسے غنا ووجد بعض صوفیہ نے رکیك اور کمزور دلائل سے جواز ثابت کیا ہے مگر وہ بالکل لاشیئ ہے کیونکہ صوفیہ کے اقوال وافعال شریعت ومذہب میں حجت نہیں ہوسکتے ولنعم ماقال شاہ ولی اﷲ رحمہ اﷲ تعالٰی(حضرت شاہ ولی اﷲ رحمہ اﷲ تعالٰی کیا خوب فرمایا۔ت)

وجود صوفیہ راغنیمت داں وقول وفعل ایشاں وقعتی ندارد۔

صوفیائے کرام کے وجود کو غنیمت جانئے لیکن ان کا قول اور فعل(کتاب وسنت کے مقابلہ میں)اپنے اندر کوئی قدر وقعت نہیں رکھتا(لہذا جحت اور دلیل وہی ہے جو اﷲ تعالٰی اور اس کا رسول فرمائیں۔ت)

 


 

 



[1] الدرالمنثور بحوالہ عبد بن حمید عن الحسن تحت آیۃ ۳ /۷۹ قم ایران ۲ /۴۴،مفاتیح الغیب(التفسیر الکبیر) ۸ /۱۱۷، الکشاف ۱ /۴۴۰،مدارك التنزیل ۱/ ۱۶۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن