دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

(دوم)الاصل فی الاشیاء الاباحۃ [1](تمام اشیاء میں اصل یہ ہے کہ وہ مباح ہیں۔(بشرطیکہ کوئی مانع نہ ہو)

(سوم)شرائع من قبلنا حجۃ لنا مالم یظھر لنا ناسخ فی شرعنا [2](ہم سے پہلی شریعتوں ہمارے لئے دلیل جب تك ہماری شریعت میں ان کا کوئی ناسخ ظاہر نہ ہو۔ت)

(چہارم)حدیث رؤیا ابن خزیمہ اور ان کا رسول مقبول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی پیشانی مبارك پر سجدہ کرنا اور دیگر دلائل کتب ذیل ہے:تفسیر کبیر،ابن مسعود،تفسیر بیضاوی،واحمدی وحسینی وکشاف و مدارك وعزیزی وتفسیر کلائی عبدالکریم گجراتی جس کا ذکر فتاوٰی عزیزی میں ہے اور عالمگیری قاضی خان،مسلم الثبوت وتنقیح تلویح وغیرہا،میں چونکہ اس میں منصف اور ثالث قرار دیا گیا تھا لہذا دونوں فریق کے دلائل میں بلارعایت میں نے غور کیا بیشك ملائکہ نے آدم علیہ الصلٰوۃ والسلام کو اور یعقوب علیہ السلام اوران کے بیٹوں نے یوسف علیہ الصلٰوۃ والسلام کو بقول راجح سجدہ تحیت ہی کیا تھا اس وقت سجدہ تحیت جائز تھا اب منسوخ ہوگیا اور بجائے سجدہ تحیت کے اﷲ تعالٰی نے ہم کو سلام عطا فرمایا ہے جیسا کہ فرماتاہے۔

" فَاِذَا دَخَلْتُمۡ بُیُوۡتًا فَسَلِّمُوۡا عَلٰۤی اَنۡفُسِکُمْ تَحِیَّۃً مِّنْ عِنۡدِ اللہِ مُبٰرَکَۃً طَیِّبَۃً ؕ "[3] الخ۔

جب تم اپنے گھروں میں داخل ہو تو(وہاں)اپنے لوگوں کو سلامتی کی دعا دیاکرو وہ دعا جو اﷲ تعالٰی کی طرف بڑی بابرکت اور پاکیزہ ہے الخ(یعنی گھروالوں کو سلام کیا کرو)۔ت)

معلوم ہوا کہ اس امت کی تحیت سلام ہے اور اس کی مؤید آیت " " وَ اِذَا حُیِّیۡتُمۡ بِتَحِیَّۃٍ فَحَیُّوۡا بِاَحْسَنَ مِنْہَاۤ اَوْ رُدُّوۡہَا ؕ[4](جب تمھیں لفظ دعا سے سلام کیا جائے تو اس سے عمدہ الفاظ سے سلام کرو یا کم از کم وہی الفاظ لوٹا دو۔ت)بھی ہے اس آیت سے تحیت کا جواب دینا فرض ہوا پس اگر تحیت سے یہاں سجدہ تحیت مراد ہو تو سامع کو بھی سجدہ تحیت جوابا کرنا فرض ہوگا حالانکہ اس کا کوئی قائل نہیں اورآیت "وَلَا یَاۡمُرَکُمْ اَنۡ تَتَّخِذُوا الْمَلٰٓئِکَۃَ وَالنَّبِیّٖنَ اَرْبَابًاؕ "[5]الخ(اور وہ تمھیں ہر گز یہ حکم نہ دے گا کہ فرشتوں اور


 

 



[1] الاشباہ والنظائر الفن الاول القاعدۃ الثالثۃ ادارۃ القرآن کراچی ۱ /۸۷

[2] اصول البزدوی باب شرائع من قبلنا قدیمی کتب خانہ کراچی ص۲۳۲،مسلم الثبوت الاصل الثانی السنۃ مسئلہ نحن والنبی علیہ السلام متعبدون شرائع من قبلنا مطبع انصاری دہلی ص۲۰۷

[3] القرآن الکریم ۲۴ /۶۱

[4] القرآن الکریم ۴ /۷۶

[5] القرآن الکریم ۳/ ۸۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن