30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مخلوق میں نہایت عظمت انبیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام کےلئے ہے آدم ویوسف علیہما الصلٰوۃ والسلام دونوں نبی تھے تو غیر انبیاء مشائخ ومزارات کو ان پر قیاس کرکے ان کے لئے سجدہ تعظیمی بتانا ظلم شدید ہے اور انبیاء کا حق تلف کرنا۔
(۱۷۵)یہ سب اسے شریعت سابقہ مان کرہے۔ہم بیان کرچکے کہ سرے سے اسی کا ثبوت نہیں اب نہ حکم ثابت نہ نسخ کی حاجت سجدہ آدم کا حکم بشر کونہ تھا ملائکہ کے لئے اب بھی ہو تو ہمیں کیا،سجدہ یوسف بربنائے اباحت اصلیہ ہونا ممکن اوراباحت اصلیہ کارفع نسخ نہیں،مسلم الثبوت میں ہے:
|
رفع مباح الاصل لیس بنسخ [1]۔ |
اصل اباحت کا اٹھ جانا نسخ نہیں۔(ت) |
اس طرح کشف الاسرار میں ہے تو ارشاد حدیث لاتفعلوا [2](ایسا نہ کرو۔ت)واجب القبول اور سجدہ تحیت کا حرام ہونا ہی حکم خدا ورسول جل وعلا وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔
______________________
رسالہ"
الزبدۃ الزکیۃ تحریم سجود التحیۃ"
ختم شد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع