30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فان ظھورہ یغنی الناس عن روایتہ وھو بھذہ المثابۃ فان العمل ظھربہ مع القبول من ائمۃ الفتوٰی بلا تنازع فیجوز النسخ بہ [1]۔ |
روایتی(ii)متواتر عملی،کیونکہ اس کا ظہور لوگوں کو اس کی روایت کرنے سے بے نیاز کردیتا ہے۔اور وہ اس درجہ میں ہے کیونکہ ا س پر عمل کرنا بالکل ظاہر اور واضح ہوگیا،اور اس کے باوجود ائمہ فتوٰی نے اسے بغیر کسی نزاع کے قبول اور تسلیم کیا ہے۔لہذا اس کے ساتھ نسخ جائز ہے۔(ت) |
(۱۶۴)نہ سہی تو خود بکر کے مستند فتاوٰی عزیز سے نمبر ۱۵ میں گزرا کہ سجدہ تحیت حرام ہونے پر اجماع قطعی ہے اجماع اگر چہ ناسخ ومنسوخ نہ ہو دلیل نسخ یقینا ہے کہ:
|
لاتجتمع امتی علی الضلالۃ [2]۔ |
میری امت گمراہی پر جمع نہ ہوگی۔(ت) |
کشف میں ہے:
|
الاجماع لاینعقد البتۃ بخلاف الکتاب والسنۃ فلا یتصوران یکون ناسخا لھما ولووجد الاجماع بخلافہا لکان ذٰلك بناء علی نص آخر ثبت عندھم انہ ناسخ للکتاب والسنۃ [3]۔ |
یقینا اجماع کتاب وسنت کے خلاف کبھی منعقد نہیں ہوتا،لہذا یہ تصور نہیں کیا جاسکتا کہ اجماع کتاب وسنت کے لئے ناسخ ہوگا،پھر اگر اجماع ان دونوں کے خلاف پایا جائے تویہ کسی ایسی دوسری نص کی بناء پر ہوگا جو ائمہ کرام کے نزدیك کتاب وسنت کی ناسخ ہوگی۔(ت) |
مسلم وفواتح میں ہے:
|
الاجماع دلیل علی الناسخ کعمل الصحابی خلاف النص المفسر [4]۔ |
اجماع ناسخ پر دلیل ہے جیسے کسی صحابی کا اپنی نص مفسر کے خلاف عمل کرنا۔(ت) |
(۱۶۵)خبر منسوخ نہونے کا مسئلہ یہاں پیش کرنا سخت جہالت ہے۔خبر یہ تھی کہ ملائکہ ویعقوب
[1] کشف الاسرار عن اصول البزدوی باب تقسیم الناسخ دارالکتاب العربی بیروت ۳ /۱۷۸
[2] سنن ابن ماجہ ابواب الفتن باب السواد الاعظم ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۹۲
[3] کشف الاسرار عن اصول البزدوی باب تقسیم الناسخ دارالکتاب العربی بیروت ۳ /۱۷۶
[4] فواتح الرحموت بذیل المستصفی باب فی النسخ منشورات الشریف الرضی قم ایران ۲ /۸۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع