دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

نسخہ ففائد نزول الاٰیۃ تقریر الحکم الثابت [1]۔

اور اس کا رسول گرامی بغیر انکار کئے،اسے بیان فرمائیں اور اس کا نسخ ظاہر اور ثابت نہو۔پھر نزول آیت کا فائدہ حکم ثابت کو برقرار رکھتا ہے۔(ت)

اور ص ۱۲ پر اس کا ترجمہ کیا نفیس ہوتاہے:"تو نزول آیت کا فائدہ حکم ثبوت کو پہنچے گا"زہے بیعلمی۔

(۱۵۸)ص ۱۲ پر قاضی خان کی عبارت الاصل فی الاشیاء الاباحۃ [2](اشیاء میں اصل ان کا مباح ہونا ہے۔ت)کا یہ ترجمہ کیا تمام اشیاء میں اصلیت مباح ہوتاہے۔زہے منشی گری۔

(۱۵۹تا ۱۶۱)خیر یہ تو معمولی کمالات بکری ہیں،کہنایہ ہے کہ ہدایہ و ردالمحتار وقاضی خان کی عبارتیں تو یہ نقل کیں اور ص ۱۲ پر نتیجہ یہ دیا"یہ کتابیں صاف صاف کہتی ہیں کہ سابقہ شریعت کی بات کے خلاف کوئی نص قطعی موجود نہ ہو تو اس کے مباح ہونے میں کسی دلیل کی حاجت نہیں"ہدایہ و قاضی خاں کی عبارتوں میں تو شریعت سابقہ کا نام تك نہ تھا،ردالمحتار میں ذکر تھا نص قطعی کا ذکر تك نہ تھا،یہ تینوں کتابوں پر تین افتراء ہوئے،

(۱۶۲)رابعا اگر قطعیت درکار ہو تو نمبر۶۱ میں تفسیر عزیزی سے گزراکہ سجدہ تحیت حرام ہونے میں متواتر حدیثیں ہیں۔

(۱۶۳)اگر وایۃ متواتر نہ بھی ہو قبولا متواتر ہے کہ تمام ائمہ اسے مانے ہوئے ہیں تو اس سے قطعی کانسخ روا ہے جیسے حدیث لاوصیۃ لوارث [3](کسی وارث کے لئے وصیت نہیں۔ت)جس سے وصیت والدین واقربین کو منصوص قرآن بھی منسوخ کہی گئی،امام اجل بخاری کشف الاسرار میں فرماتے ہیں:

ھذا الحدیث فی قوۃ المتواتر اذ المتواتر نوعان متواتر من حیث الروایۃ ومتواتر من حیث ظھور العمل بہ من غیرنکیر

یہ حدیث متواتر کے زمرہ میں ہے۔اس لئے کہ متواتر کی دو۲ قسمیں ہیں:(۱)متواتر بلحاظ روایت(۲)اس حقیقت سے متواتر کہ بغیر انکار اس پر ظہور عمل ہے(خلاصہ)(i)متواتر

 


 

 



[1] ردالمحتار

[2] فتاوٰی قاضی خاں کتاب الحظروالاباحۃ نولکشور لکھنؤ ۴ /۷۷۸

[3] سنن ابی داؤد کتاب الوصایا باب ماجاء فی الوصیۃ للوارث آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن