دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

پھینکنا "فَبَرَّاَہُ اللہُ مِمَّا قَالُوۡا ؕ"[1](پھر اﷲ تعالٰی نے بزرگوں کے غلط کہنے سے اسے بری کردیا۔ت)سے برملا برہنہ نکلنا "وَّکَشَفَتْ عَنۡ سَاقَیۡہَا ؕ"[2](پھر اس عورت(ملکہ سبا)نے اپنی دونو پنڈلیوں سے کپڑا اٹھایا۔ت)سے حرہ اجنبیہ کی ساقین دیکھنا مجمع کو دکھانا "یَعْمَلُوۡنَ لَہٗ مَا یَشَآءُ مِنۡ مَّحٰرِیۡبَ وَ تَمٰثِیۡلَ "[3](وہ(سلیمان علیہ الصلٰوۃ والسلام)جو کچھ چاہتے جنات ان کے لیے بنادیتے یعنی پختہ عمارتیں اور مجسمے۔ت)سے زید وعمرو کے بت بنانا "فَطَفِقَ مَسْحًۢابِالسُّوۡقِ وَالْاَعْنَاقِ ﴿۳۳"[4](پھر وہ(سلیمان علیہ السلام)ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر اپنا ہاتھ پھیرنے لگے۔ت)سے اپنے نسیان کے بدلے گھوڑے کا قتل الی غیر ذٰلک(اس کے علاوہ اور بہت سی آیت ہیں۔ت)۔

(۱۵۵)بکر نے حسب عادت یہاں بھی تین کتابوں پر افتراء کئے ہدایہ میں امام محمد کا ایك فرق اصطلاح بیان کیا کہ:

المروی عن محمد نصا ان کل مکروہ حرام الا انہ لمالم یجد فیہ نصا قاطعا لم یطلق علیہ لفظ الحرام [5]۔

یعنی امام محمد کی تصریح ہے کہ ہر مکروہ حرام ہے مگر جہاں وہ نص قطعی نہیں پاتے وہاں لفظ حرام نہیں کہتے۔

اس کا ترجمہ یہ بیان کیا ص ۱۱"جس میں کوئی نص قطعی نہ پائی جائے اس پر حرام کا اطلاق نہیں ہوسکتا"وہ صاف صاف تو فرمارہے ہیں کہ ہر مکروہ حرام ہے اور پھر حرام کا اطلاق نہیں ہوسکتا،یہ ھدایہ پر افتراء ہے۔

(۱۵۶)ابتدائے عبادت سے وہ الفاظ کہ امام کی تصریح ہے کہ ہر مکروہ حرام ہے صاف کترلئے کہ چال نہ کھلے،یہ خیانت ہے۔

(۱۵۷)ص ۱۱ ردالمحتار کی عبارت نقل کی:

شرع من قبلنا حجۃ لنا اذاقصہ اﷲ تعالٰی او رسولہ من غیر انکار ولم یظھر

جو حضرات ہم سے پہلے ہوئےان کی شریعت(اور دین) ہمارے لئے دلیل ہے جبکہ اﷲ تعالٰی

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۳۳ /۶۹

[2] القرآن الکریم ۲۷ /۴۴

[3] القرآن الکریم ۳۴ /۲۳

[4] القرآن الکریم ۳۸/ ۳۳

[5] الہدایۃ کتاب الکراھیۃ مطبع یوسفی لکھنؤ ۴ /۴۵۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن