دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

ہمیں ایسے احکام پر عمل کرنا لازم ہے جن کا نسخ ثابت نہ ہو(ت)مسلم الثبوت میں ہے:

وعن الاکثرین المنع وعلیہ القاضی و الرازی والآمدی [1]۔

اکثر اہل علم سے اس پر عمل کرنے کی ممانعت منقول ہے۔ چنانچہ قاضی،رازی اور علامہ آمدی کی یہی رائے ہے۔(ت)

(۱۵۳)وجہ پنجم:وہ کوئی حکم عام نہیں وہ واقعہ حال ہیں اور باتفاق عقل ونقل واقعہ حال کے لئے عموم نہیں ہوتا اب جواس سے ایك عام استنباط کرنا چاہیں تو وہ نہ ہوگا مگر یوں کہ علت جامعہ نکال کر مسکوت عنہ کو منصوص پر قیاس کریں تو نص نہ رہا کہ قطعی ہو بلکہ قیاس کہ ظنی ہے۔

(۱۵۴)ثالثًا: حجت ماننے والے بھی اس حالت میں حجت مانتے ہیں کہ ہماری شرع نے اس پر انکار نہ فرمایا ہو اور یہاں انکار ثابت ہے کہ فرمایا:لاتفعلوا [2]نہ کرو۔لاینبغی لمخلوق ان یسجد لاحد الا ﷲ تعالٰی [3]کسی مخلوق کو غیر خدا کا سجدہ لائق نہیں،بالفرض اگر یہاں ظنیت ہو تو وہاں ظنیت درظنیت کتنی ظنیتیں ہیں طنی کے انکار کو ظنی بس ہے اور انکار خاص اس بیان کے ساتھ ہونا کچھ ضرور نہیں ورنہ بکثرت استحالہ لازم آئیں گے،" وَّخَلَقَ مِنْہَا زَوْجَہَا"[4](اسی جان سے اس کا جوڑا پیدا کیا۔ت) سے اصل وفرع مثلا باپ بیٹی کا نکاح جائز ہوجائے گا،وَبَثَّ مِنْہُمَا رِجَالًا کَثِیۡرًا وَّنِسَآءً ۚ"[5](اور ان دونوں(آدم وحوا)سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلائیں۔ت)سے بہن بھائی کا،"فَسَاہَمَ فَکَانَ مِنَ الْمُدْحَضِیۡنَ ﴿۱۴۱﴾ۚ"[6](پھر وہ قرعہ اندازی میں شریك ہوئے پھر وہ دریا میں) دھکیلے ہوئے لوگوں میں سے ہوگئے۔ت)سے محض بربنائے قرعہ کسی مسلمان کو سمندر میں  


 

 



[1] مسلم الثبوت فصل فی افعالہ الجبلیۃ الاباحۃ مسئلہ نحن والنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم متعبدون الخ مطبع انصاری دہلی ص ۲۰۷

[2] سنن ابن ماجہ ابواب النکاح باب حق الزوج علی المرأۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۳۴،سنن ابی داؤد کتاب النکاح باب حق الزوج علی المرأۃ آفتاب عالم پریس لاہور ۱ /۲۹۱

[3] مدارك التزیل(تفسیر النسفی) تحت آیۃ ۲/ ۳۴ دارالکتا ب العربی بیروت ۱ /۴۲

[4] القرآن الکریم ۴ /۱

[5] القرآن الکریم ۴ /۱

[6] القرآن الکریم ۳۷/ ۱۴۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن