دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

تفسیق سے کیا علاقہ۔

(۱۴۸)صدر کلام سے حضرت محبوب الٰہی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا سجدہ تحیت سے کارہ ہونا اڑادیا۔یہ خیانت کی فہرست میں اضافہ ہے۔

(۱۴۹)یہی رد عبارت لطائف کا کرلیا خود ص ۲۱ حضرت مخدوم سید اشرف جہانگیر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے عالم کے سوال اور حضرت کے ارشاد کا ترجمہ کیا"ایك مولوی صاحب نے مخدوم سے سوال کیا یہ سجدہ نامشروع ہے مخدوم نے فرمایا میں نے بار ہا منع کیا اور اس حرکت سے روکا ہے یہ باز نہیں آتے۔اﷲ کو سجدے سے روکنا اور بار بار منع کرنا اور بکر صاحب کا ترجمہ میں اسے حرکت کہنا کیا معنٰی!

(۱۵۰)عالم نے کہا یہ سجدہ نا مشروع ہے حضرت مخدوم نے اس پرانکار نہ فرمایا بلکہ اور تائید فرمائی کہ میں نے تو بارہا منع کیا ہے معلوم ہوا کہ حضرت مخدوم بھی اسی پر سجدہ کو نامشروع جانتے تھے ورنہ حق سے سکوت درکنار باطل کی تائید نہ فرماتے۔یہ عبارت لطائف کا اٹھواں فائدہ ہوا،وجہ دوم میں یہ ۱۴ نمبر اس وجہ پر زائد تھا مکر اصل مبحث کے کمال مؤید کہ بکر کے ہاتھوں "یُخْرِبُوۡنَ بُیُوۡتَہُمۡ بِاَیۡدِیۡہِمْ"آشکار ہوا اپنے ہاتھوں اپنا گھرویران کرتے ہیں۔رہا  وبایدی المؤمنین اور مسلمانوں کے ہاتھوں یہ اوپر کے گزشتہ وآئندہ کے کثیر نمبروں سے آشکار "فَاعْتَبِرُوۡا یٰۤاُولِی الْاَبْصٰرِ ﴿۲"[1](پھر نصیحت اور پند پذیر ہو ا ے نگاہیں رکھنے والو!۔ت)

(۱۵۱)وجہ سوم:آیت سورہ یوسف علیہ الصلٰوۃ والسلام میں ایك وجہ نفیس اورہے جس سے سمت بنانا بھی برقرار نہیں رہتا،ابن عبا بن ابی رباح استاذ سیدنا اما م اعظم ابوحنیفہ حضرت سیدنا عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے روایت فرماتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا معنی آیت یہ ہے کہ یوسف کے پانے پر اﷲ تعالٰی کے لئے سجدہ شکر کیا،امام فخر الدین رازی تفسیر کبیر میں فرماتے ہیں میرے نزدیك آیت کے یہی معنٰی متعین ہیں یعقوب علیہ الصلٰوۃ والسلام کا یوسف علیہ الصلوٰہ والسلام کو سجدہ کرنا از بس بعید ہے اور یوسف علیہ الصلوٰہ والسلام کا اسے روا رکھنا ان کے دین وعقل سے مستبعد کہ باپ اور بوڑھے اور نبی اﷲ اور علم دین وردرجات نبوت میں ان سے زیادہ اور وہ الٹا انھیں سجدہ کریں،تفسیر کبیر کی عبارت یہ ہیں:

وھو قول ابن عباس فی روایۃ

پہلی بات اور وہ عبدالہ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۵۹ /۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن